Inquilab Logo Happiest Places to Work

اظہار رائے کی آزادی مطلق حق نہیں ہے: بامبےہائی کورٹ

Updated: September 12, 2020, 1:18 PM IST | Mumbai

جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین ہند کے آرٹیکل ۱۹؍ کے تحت فراہم کردہ اظہار رائے کی آزادی مطلق حق نہیں ہے۔عدالت نے یہ تبصرہ ممبئی اور پال گھر پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف ٹویٹر پر مشتعل تبصرے کرنے کے الزام میں عائد ایک خاتون کو گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کرتے ہوئے کیا ہے۔ تاہم ، جسٹس ایس ایس شندے اور ایم ایس کارنک کی بنچ نے ریاستی حکومت کی زبانی یقین دہانی کو قبول کیا کہ خاتون کو کم از کم اگلے دو ہفتوں تک اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Bombay High Court Photo: INN
بامبے ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین ہند کے آرٹیکل ۱۹؍ کے تحت فراہم کردہ اظہار رائے کی آزادی مطلق حق نہیں ہے۔عدالت نے یہ تبصرہ ممبئی اور پال گھر پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف ٹویٹر پر مشتعل تبصرے کرنے کے الزام میں عائد ایک خاتون کو گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کرتے ہوئے کیا ہے۔ تاہم ، جسٹس ایس ایس شندے اور ایم ایس کارنک کی بنچ نے ریاستی حکومت کی زبانی یقین دہانی کو قبول کیا کہ اس خاتون سنینا ہولی کو کم از کم اگلے دو ہفتوں تک اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔لیکن ریاست نے مزید کہا کہ اس طرح کی راحت سنینا ہولی سے بالترتیب آزاد میدان اور تلنج پولیس اسٹیشن ممبئی اور پال گھر ضلع کا دورہ کرنے کیلئے ، تفتیش کیلئے اور ان کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے مشروط ہوگی۔
  اگر پولیس خاتون کے خلاف زبردستی کوئی کارروائی کا فیصلہ کرتی ہے یا اگر اس کے کسی حقوق کو پامال کیا جاتا ہے تو، بنچ نے سنینا ہولی کو اس عرصے کے دوران کسی بھی وقت عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی ہے۔واضح رہے کہ خاتون نے اپنے وکیل ابھینو چندراچود کے توسط سے بامبےہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ، اور اپیل کی ہے کہ ان پر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا جائے۔ ایک عبوری راحت کے طور پر ، خاتون نے استدعا کی تھی کہ عدالت اسےگرفتاری سے تحفظ فراہم کرے جب تک کہ اس کے کیس کی سماعت نہ ہو اور عدالت نے اس کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ خاتون کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، ایک بی کے سی سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ، ایک آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں اور تیسری پال گھر کے تلنج پولیس اسٹیشن میں ۔شکایات کے مطابق ۳۸؍ سالہ سنینا ہولی نے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ اور ان کے بیٹے کے خلاف اشتعال انگیز اور ہتک آمیز تبصرے کئے ہیں ۔عدالت ۲۹؍ستمبر کو اس معاملے پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK