EPAPER
Updated: March 27, 2021, 12:36 PM IST | Agency | Mumbai
ممبئی پولیس نے مضافات کے بھانڈوپ علاقے میں واقع ڈریم شاپنگ مال کے کووڈ۔ ۱۹ سینٹر میں لگی آگ سے متعلق جس میں گیارہ مریضوں کی موت واقع ہو گئی تھی، معاملے میں ذمہ داران کے خلاف مجرمانہ قتل کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ بھانڈوپ پولیس اسٹیشن نے جمعہ کی رات دیر گئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے جن میں مال کی ملکیت والی کمپنی ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کے ڈائریکٹرز راکیش وادھوان انکے بھائی سارنگ ودھوان ، راکیش کی بیٹی نکیتا تھرھن ؛ اسپتال کے ذمہ داران اور متعلقہ افراد شامل ہیں۔
ممبئی پولیس نے مضافات کے بھانڈوپ علاقے میں واقع ڈریم شاپنگ مال کے کووڈ۔ ۱۹ سینٹر میں لگی آگ سے متعلق جس میں گیارہ مریضوں کی موت واقع ہو گئی تھی، معاملے میں ذمہ داران کے خلاف مجرمانہ قتل کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
بھانڈوپ پولیس اسٹیشن نے جمعہ کی رات دیر گئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے جن میں مال کی ملکیت والی کمپنی ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کے ڈائریکٹرز راکیش وادھوان انکے بھائی سارنگ ودھوان ، راکیش کی بیٹی نکیتا تھرھن ؛ اسپتال کے ذمہ داران اور متعلقہ افراد شامل ہیں۔
سینئر انسپکٹر پولیس رام شند ے نے بتلایا کہ ’’ہم نے تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۰۴ (مجرمانہ قتل جو کہ قتل نہیں) اور ۳۴ (مشترکہ منشا) کے تحت ڈائریکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف جرم درج کی ہے۔نیز اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی ملزمین کی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی‘‘۔