EPAPER
Updated: March 19, 2021, 11:19 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
جی آر پی، آر پی ایف اور ریلوے انتظامیہ کی فوری کارروائی کی یقین دہانی، کچھ فرضی کلین اپ مارشل کو آر پی ایف کے جوانوں نے اپنی تحویل میں بھی لیا،ایل وارڈ کے کووڈ چیک اپ کیلئے لوک مانیہ تلک ٹرمنس پرمامورڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ نے بھی بی ایم سی کورپورٹ بھیجنے کا دعویٰ کیا
ان دنوں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب شہریوںکو ہر قسم کی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی کے ساتھ حکومت کی جانب سے کووڈ۱۹؍کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور مسافروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔یہ کارروائی بی ایم سی کے اہلکاروں کی ذریعے شہر کےمختلف علاقوںاور ریلوے اسٹیشنوں اورٹرمنس پربی ایم سی اہلکاروں اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔ اس کارروائی کے دوران روزانہ لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا جارہاہے۔اسی کا فائدہ اٹھا کر کچھ فرضی کلین اپ مارشل بھی باقاعدہ وردی پہن کر اور بی ایم سی کا کارڈ گلے میں لٹکا کر مسافروں کو ڈرا کر اور کارروائی کا حوالہ دے کر انہیں لوٹ رہے ہیں۔
خاص طور پر لوکمانیہ ٹرمنس اور اس کے قریب کے علاقےمیںفرضی کلین اپ مارشل کا پورا گروہ اس طرح کی لوٹ مارمیں لگا ہوا ہے۔ اس تعلق سے۲؍فرضی کلین اپ مارشل جن میں ایک عورت اورایک مرد شامل ہے،کوبدھ کے روزپکڑ کر آر پی ایف کے حوالے کیا گیا۔پکڑے جانے والوں سےجب ان کا کارڈ دکھانے کے لئے کہا گیا تو وہ اپنا کارڈ اور منہ دونوں چھپانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ان فرضی کلین اپ مارشلز کا طریقہ یہ ہے کہ یہ بریج کے اوپر ، بریج کے نیچے اور رکشا اسٹینڈ کے پاس پھیلے رہتے ہیں۔جیسے ہی کوئی مسافر اسٹیشن سےنکلتاہے یا اسٹیشن جانے کی کوشش کرتاہےیا آٹو رکشا، ٹیکسی سے اترتا ہے اگر وہ ماسک نہیں لگائےہے تو یہ اسے گھیر لیتے ہیں اور اس سےپیسے اینٹھتے ہیں ۔ یہاںیہ سلسلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے۔فرضی کلین اپ مارشل کی لوٹ مار کے خلاف نمائندۂ انقلاب نے جی آر پی کے پی آر او ، سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او، آر پی ایف انچارج اور ایل وارڈ سے اسٹیشن پر مسافروں کے چیک اپ کے لئے آنے والی ٹیم کے انچارج سے بات چیت کی تو انہوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا اور فوری طور پر اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ان مناظرکوانقلاب کےفوٹو گرافر سید سمیر عابدی نےاپنے کیمرے میںقید کیا اورپولیس کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروائی ۔ایل وارڈمیں ایل ٹی ٹی پر کورونا کی جانچ کرنے والی ٹیم کے انچارج ڈاکٹر ہریش پوری نے اعتراف کیا کہ ’’ انہوںنےخود اس طرح کی حرکتیں دیکھی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میں بی ایم سی انتظامیہ کو رپورٹ بھیج کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کروں گا۔‘‘ڈاکٹر پوری کایہ بھی کہنا تھا کہ ’’جو صحیح کلین اپ مارشل ہیں ان کو بھی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ دیکھنے میں آتا ہے کہ تربیت نہ ہونےکےسبب وہ اکثر لوگوں سے الجھ جاتے ہیں۔‘‘
جی آر پی کے پی آر او کھاڑے نے بتایا کہ’’میں یہ شکایت اعلی افسران اور متعلقہ اسٹیشن کے انچارج تک پہنچاتا ہوں۔‘‘
سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستارنے کہا کہ ’’میں فوری طور پر اپنے ریلوے کے افسران اور اسٹیشن انچارج کو مطلع کرتا ہوں۔ انہوں نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ‘‘آر پی ایف کے انچارج کیشو رانا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی شکایتیں ملیہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واضح ہوکہ کووڈ۱۹؍سےمتعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والےمسافروں کے خلاف کارروائی ضرورکی جانی چاہئے لیکن فرضی کلین اپ مارشل یا بی ایم سی اہلکاروں کے ذریعے ایل ٹی ٹی یا شہرکے جن علاقوںمیں بھی اس طرح کی حرکت کی جارہی ہے ان کے تعلق سے روک تھام بھی بی ایم سی اورریلوے کی ذمہ داری ہےتاکہ شہریوں اور مسافروں کوماسک کے نام پرفریب دہی اورلوٹ کا شکار ہونے سےمحفوظ رکھا جاسکے ۔