EPAPER
Updated: December 01, 2021, 8:04 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
لاکھوں مسافرو ںکوراحت ۔سی ایس ایم ٹی سےگوریگاؤ ںکیلئے ۲؍ سروسیزبڑھائی گئیںجس سے ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر۱۱۲؍ہوجائے گی اورمجموعی سروسیز ایک ہزار ۳۷۵؍ہوجائیںگی۔ سینٹر ل ریلوے میںہاربرلائن پر۱۲؍اے سی سروسیزبھی شروع کی جارہی ہیں ۔اتوار کو اے سی ٹرینیں نہیںچلائی جائیںگی
آج یکم دسمبر سے ہاربرلائن کی تمام ٹرینوں کی گوریگاؤں توسیع کی جارہی ہے جس سے لاکھو ں مسافروں کو راحت ملے گی اوربیشتر مسافر وںکو ٹرین بدلنے کی جھنجھٹ بھی نہیں ہوگی ۔اس سے سی ایس ایم ٹی یا چرچ گیٹ سے گوریگاؤں تک یا اس کے درمیان کے اسٹیشنوں تک سفر کرنے والوں کیلئے گویا دو متبادل ہوںگے اوربلا پس وپیش وہ ہاربرلائن کی ٹرینوں میں سفر کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ سکیںگےجبکہ اس سے قبل تک اگرکسی مسافر کو گوریگاؤںآنا ہوتا تھا اوروہ مین لائن کے بجائے ہاربرلائن کی ٹرین میں سفر کرتا تھا تو اسے اندھیری میں ٹرین تبدیل کرنے پڑتی تھی ۔
چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی ) سے گوریگاؤ ں کیلئے آج ہی سے ۲؍ سروسیزبھی بڑھائی گئی ہیں جس سے ویسٹرن ریلوے میںچھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے چلائی جانے والی ہاربرلائن کی ٹرینیں بڑھ کر۱۱۲؍ہوجائیںگی اور مجموعی سروسیز ایک ہزار۳۷۵؍ہوجائیںگی۔
آج ہی سے سینٹر ل ریلوے میںہاربرلائن پر۱۲؍اے سی سروسیزبھی شروع کی جارہی ہیں لیکن اے سی خدمات کا یہ اضافہ الگ سے نہیںکیا گیا ہے بلکہ جومجموعی ایک ہزار ۷۷۴؍ خدمات ہیں ، ان میںسے ہی انہیں اے سی میں بدلا گیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنجائش پیدا کرنے کیلئے دیگر ٹرینو ں کے اوقات میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
اسی طرح سی ایس ایم ٹی- اندھیری اورپنویل- اندھیری تمام خدمات کوگوریگاؤں تک توسیع دی گئی ہے ۔۳۰؍نومبر تک سی ایس ایم ٹی اوراندھیری کے درمیان چلنے والی ۴۴؍ لوکل ٹرینوں کوگوریگاؤں تک توسیع دی جارہی ہے اورپنویل سے اندھیری کےدرمیان چلنے والی ۱۸؍خدمات کو بھی گوریگاؤں تک توسیع دی جائے گی جبکہ سی ایس ایم ٹی اورباندرہ کے درمیان چلائی جانے والی ۲؍خدمات کوبھی گوریگاؤںتک بڑھا دیاگیا ہے۔ اس طرح سینٹر ل سے ویسٹرن ریلوے میں چلائی جانے والی ہاربرلائن کی ٹرینوں کی خدمات بڑھ کر۱۰۶؍ ہوجائیں گی۔ اگر سینٹرل ریلوے میں ہاربرلائنوں پرچلائی جانے والی مجموعی خدمات کی بات کی جائے تو یہ تعداد ۶۱۴؍ اور ٹرانس ہاربرلائن پر ۲۶۲؍ ہےنیزمجموعی خدمات ایک ہزار ۷۷۴؍ہیں۔
آج سے ہاربرلائن پر۱۲؍اے سی لوکل ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں۔ یہ اے سی لوکل ٹرینیں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اورپنویل کےدرمیان الگ الگ اوقات میںچلائی جائیں گی ، صرف ایک لوکل واشی کے لئے ہوگی۔ یہ ایئرکنڈیشن ٹرینیں اتوار کونہیںچلائیں گی ۔