Inquilab Logo Happiest Places to Work

آف لائن امتحان کیخلاف طلبہ سڑکوں پر اُترے، پولیس کا لاٹھی چارج

Updated: February 01, 2022, 9:10 AM IST | Iqbal Ansari and kazim shaikh | Mumbai

وزیرتعلیم ورشاگائیکواڑ کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا، طلبہ کو مشتعل کرنے کے الزام میں ’ہندوستانی بھاؤ‘ گرفتار

Police have arrested `Hindustani Bhau` who was seen with the inspector.
انسپکٹر کے ساتھ نظر آرہے ’ہندوستانی بھاؤ‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 :  امسال  دسویں اور بارہویں  کے امتحان   آف لائن منعقد کرنے کے خلاف  پیر کو اچانک طلبہ سڑکوں پر اتر آئے اورانہوں نے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔اس کے علاوہ پونے، اورنگ آباد، ناگپور میں   میں طلبہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
   ابتدائی رپورٹوں کے مطابق طلبہ کا یہ احتجاج خود کو ’’ہندوستانی بھاؤ‘‘ کہلانے والے یوٹیوبر کے ایک متنازع پوسٹ کانتیجہ ہے۔پولیس نے ہندوستانی بھاؤ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل دھاراوی میں ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی رہائش گاہ کے باہر طلبہ کے زبردست احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کولاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا جس میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب پڑھائی آن لائن ہوئی ہے تو امتحان بھی آن لائن ہی ہونے چاہئیںجبکہ بورڈ  نے آف لائن امتحان کی تاریخیں بھی جاری کردی ہیں۔ 
 جائے وقوع پر موجود بھیم آرمی سینا  کے ضلع صدر زاہد علی شیخ نے نمائندہ ٔ انقلاب کو بتایا کہ پیر کودوپہر تقریباً ساڑھے ۱۱؍بجے دھاراوی میں وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ کے گھر کے باہر اسکول اور کالج  کے ہزاروں طلبہ فیس معاف کرنے  اور بورڈ امتحانات  آن لائن منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمع ہوگئے  ۔دھاراوی میں مقیم  ونچت بہوجن اگھاڑی کے لیڈر اقبال منہار نے  بتایا کہ سائن باندرہ لنک روڈ او این جی سی  لنک روڈ کے علاوہ  ۹۰؍ فٹ روڈ پریم نگر ، نائیک نگر  اور گولڈ فیلڈ بلڈنگ کے سامنے ہزاروں  طلباء  نے سڑکیں تقریباً ایک گھنٹے تک جام رکھیں جس کی وجہ سے پورے دھاراوی  میں ٹریفک نظام درہم برہم  ہوگیا ۔  دریں اثناء یہ احتجاج  ریاست گیر ہوگیا ہے۔ ممبئی کے علاوہ پونے، اورنگ آباد، ناگپور میں  بھی دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ نے سڑکوں پر آکر ہنگامہ برپا کیا ہے۔ ناگپور میں طلبہ کی طرف سے بس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔


 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK