Inquilab Logo Happiest Places to Work

تعلیمی عمارتوں کے ۵؍تعمیراتی کاموں کو ادھورا چھوڑنے کی جی اے ڈی انکوائری کی جائے گی

Updated: March 12, 2020, 3:51 PM IST | Staff Reporter | Vidhan Bhavan

قانون ساز اسمبلی میں بدھ کو و قفۂ ٔسوالات کے دوران رکن اسمبلی امین پٹیل نے ممبئی کے مانڈوی اور ملنڈ سمیت ریاست کے ۵؍ آئی ٹی آئی، ہاسٹل اور ٹیکنیکل اسکول کی تعمیرکے کام ۸؍ تا ۱۰؍ برسوں بعد بھی مکمل نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا ۔

MLA Amin Patel - Pic : Twitter, Amin Patel
ایم ایل اے امین پٹیل ۔ تصویر : ٹویٹر امین پٹیل

قانون ساز اسمبلی میں بدھ کو و قفۂ ٔسوالات کے دوران رکن اسمبلی  امین پٹیل نے ممبئی کے مانڈوی اور ملنڈ سمیت ریاست کے ۵؍ آئی ٹی آئی، ہاسٹل اور ٹیکنیکل اسکول کی تعمیرکے کام ۸؍ تا ۱۰؍ برسوں بعد بھی مکمل نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا ۔ اسکے جواب میں کابینی وزیر نواب ملک نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) کے تحت اس معاملے کی جانچ کرنے اور خاطی افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔  امین پٹیل نےسوال کیا  تھا کہ مانڈوی میں آئی ٹی آئی، ملنڈ میں  واقع ٹیکنیکل  ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ،وان گاؤں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہوسٹل،آئی ٹی آئی( پین )  اور ہوسٹل اینڈٹیکنکل اسکول (جواہر) کی تعمیر کا کام ۸؍ تا ۱۰؍ برسوں سے بند پڑا ہے۔خصوصاً مانڈوی میں آئی ٹی آئی کی جگہ ڈمپنگ گراؤنڈ بنی ہوئی ہے۔ لہٰذا میرا مطالبہ ہے کہ ان تعلیمی انسٹی ٹیوشن کے کام کو روکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں اقلیتی امور کے  وزیر نواب ملک نے کہاکہ ’’ اس ضمن میں جانچ کی جائے گی اور جن ٹھیکیداروں و افسروں نے لاپروائی برتی ہے انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔‘‘ دیگر اراکین اسمبلی نے بھی اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK