Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیجیٹل سروسیز میں رکاوٹ کاایچ ڈی ایف سی بینک پر منفی اثرپڑسکتا ہے

Updated: December 08, 2020, 8:11 AM IST | Agency | New Delhi

ریٹنگ ایجنسی موڈیز کاکہنا ہےکہ بار بار ہونے والے ان واقعات سے بینک کی آمدنی بھی متاثر ہوگی

hdfc bank
ایچ ڈی ایف سی بینک

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیر کو کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک  کی ڈیجیٹل کارروائیوں میںآنے والی رکاوٹوں کے سبب اس کے کریڈٹ پر منفی اثر پڑے گا۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بار بار  ہونے  والے ان واقعات سے بینک کی آمدنی بھی متاثر ہوگی اور صارفین دوسرے بینکوں میں جاسکتے ہیں۔  تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل کسٹمر بیس کے درمیان بینک کا برانڈ بار بار رکاوٹوں کی وجہ سے متاثر ہوتا نظر آرہا ہے۔
 گزشتہ ہفتے ، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے ذریعے شروع کی جانے والی نئی ڈیجیٹل خدمات پر پابندی عائد کردی تھی۔ اسی دوران ، آر بی آئی نے نئے کریڈٹ کارڈز کے اجراء پر بھی پابندی عائد کردی۔  ایچ ڈی ایف سی بینک پر یہ پابندی گزشتہ ۲؍ سال میں انٹرنیٹ بینک کاری ، موبائل بینک کاری اور ادائیگی کی خدمات میں کئی رکاوٹوںکو دیکھتے ہوئےعائد کی گئی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل۲ء۰؍ مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایچ ڈی ایف سی بینک کے کمزور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کام میں لچک کے سبب آر بی آئی نے کی ہے۔ اس سے بینک کا کریڈٹ منفی ہوجائے گا کیونکہ بینک صارفین کی مصروفیت اور کسٹمر سروس کیلئے ڈیجیٹل چینلز پر انحصار کررہا ہے۔ تاہم ، ریٹنگ ایجنسی نے بینک کے موجودہ کاروبار اور مالی پروفائل پر آر بی آئی کی کارروائی کے اثرات کے بارے میں قیاس آرائی نہیں کی۔ 
 ادھر دوسری جانب ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آر بی آئی کی کارروائی سے ایچ ڈی ایف سی بینک کی ڈیجیٹل۲ء۰؍ مہم کے آغاز میں تاخیر ہو گی۔ اس مہم کے ذریعے، بینک ایک پلیٹ فارم پر تمام صارفین کے ڈیجیٹل لین دین کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس میں ادائیگی ، بچت ، سرمایہ کاری ، خریداری ، تجارت ،  انشورنس اور مشاورتی خدمات شامل ہیں۔واضح رہےکہ ایچ ڈی ایف سی بینک ڈیجیٹل لین دین میں مہارت رکھتا ہے اورڈپازٹ کے معاملے میں ایچ ڈی ایف سی بینک ملک کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK