Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودھان بھون کے اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت

Updated: May 30, 2020, 7:54 AM IST | Mumbai

گورنر نے نئی کار خریدنے اورمہمانوں کو تحفہ دینے کی روایت کو اگلی ہدایت تک ملتوی کرنے کیلئے کہا،۱۵؍فیصد فنڈ بچنے کی توقع۔

Governor of Maharashtra Bhagat Singh KoshÛŒari. Photo: INN
مہاراشٹر کے گورنربھگت سنگھ کوشیاری۔ تصویر: آئی این این

کورونا وائر س کے دوران ودھان بھون کے اخراجات کو کم کر کے بچائے جانے والے پیسوں کو کورونا فنڈ میں استعمال کیاجاسکے اس کیلئے مہاراشٹرکے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ودھان بھو ن میں اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت دی ہے۔ توقع کی جارہی ہےکہ گورنر کے ذریعے دی گئی ہدایت پر عمل کرنے سے ووھان بھون کیلئے مختص فنڈ سے ۱۰؍ تا ۱۵؍ فیصد فنڈ بچایا کر اسے کووڈ کیلئے پی ایم کے فنڈ میں دیاجائے گا۔اس سلسلےمیں ودھان بھون کے ذرائع سے حاصل کی گئی اطلاعات کے مطابق گورنر کوشیاری نے جن کاموں کو نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ان میں درج ذیل کام شامل ہیں۔ 
کوئی نیا بڑا تعمیراتی کام شروع نہ کیا جائے بلکہ جو کام جاری ہے انہیں ہی مکمل کیا جائے۔
یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر ۱۵؍ اگست کو پونے راج بھون میں منعقد کی جانے والی تقریب منسوخ کی جائے۔
اگلی ہدایت ملنے تک راج بھون میں نئی بھرتی نہ کی جائے۔
راج بھون کیلئے نئی کار خریدنے کی تجویز کو ملتوی کیا جائے۔
انتہائی خاص مہمانوں کو تحفہ دینے کی روایت کو اگلی ہدایت تک ملتوی رکھا جائے۔
اہم شخصیات (مہانوں ) کا خیر مقدم کرنے کیلئے گلدستہ دینے کی روایت کو بھی ملتوی رکھا جائے۔ گیسٹ ہاؤس کے کمروں کو بھی گلدان اور دیگر چیزوں سے آراستہ نہ کیا جائے۔
 وائس چانسلر اور دیگر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہی میٹنگ منعقد کی جائے تاکہ آمد و رفت کا خرچ بچایا جاسکے۔
 یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ درج بالا اقدام سے راج بھون کے بجٹ سے ۱۰؍ تا ۱۵؍ فیصد رقم بچائی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ گورنر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اور بقیہ ماہ میں ۳۰؍ فیصد تنخواہ ’پی ایم کیئرس فنڈ  برائے کووڈ ۱۹ ‘میں دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK