Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹرو-۲؍اے کے ’اپردہیسر‘ اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

Updated: July 09, 2021, 12:30 AM IST | Mumbai

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ علاقے کی مناسبت سے اس اسٹیشن کا نام آنندنگرہونا چاہئے ۔ مقامی رکن اسمبلی اور ممبئی مضافات کے نگراں وزیر کو خط لکھا اور اس کی کاپی وزیراعلیٰ اور ایم ایم آر ڈی اے کے کمشنر کو بھی روانہ کی ۔ ڈی این نگر -دہیسر میٹرولائن آئندہ سال سے شروع ہونے کی توقع

The Upper Hydraulic Metro Station  has been set up in Anand Nagar area, which is why people are demanding renaming of this station.Picture:Inquilab
اپردہیسرمیٹرواسٹیشن آنند نگر علاقے میں بنایا گیا ہے اسی لئے لوگ اس اسٹیشن کانام تبدیل کرنے کامطالبہ کررہے ہیں۔ تصویر انقلاب

 اندھیری مغرب کے ڈی این نگر سے دہیسر مشرق کی میٹرولائن ۲؍ اے آئندہ سال سے شروع ہونے کی توقع ہے لیکن اس دوران دہیسر کے مقامی افراد نے اپنے علاقے کے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ یہاں کے اسٹیشن کا نام ’اپردہیسر‘ رکھا گیا ہے لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے کی مناسبت سے اس کا نام ’آنندنگر‘  بہتر رہے گا۔ اس تعلق سے انہوں نے مقامی رکن اسمبلی ونودگھوسالکر اور ممبئی مضافات کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو خط بھی لکھا ہے اور ان سے اپردہیسر اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے آنندنگر میٹرو اسٹیشن رکھنے کا پُرزورمطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط کی کاپیاں وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے اور ایم ایم آر ڈی اے کمشنر ایس وی آر سرینواس کو بھی روانہ کی ہیں۔
 مقامی سماجی کارکن راجیش پانڈیا نے اس بارے میں کہا کہ  ’’ ایم ایم آر ڈی اے نے یہاں کے میٹرواسٹیشن کانام ’اپردہیسر‘ رکھا  ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس کا نام تبدیل کرکے ’آنندنگر‘ رکھا جائے ۔‘‘ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آنند مہاترے نامی کسان یہاں رہتے تھے اوروہ دھان اگانے کیلئے مشہور تھے۔ ان کی چاول کی کھیتی نے اسے رہائشی علاقہ بنایا اور یہ علاقہ آنندنگر  نام سے پہچانا جانے لگا۔
 دہیسر کے آنند نگر کے سیکٹر ۱،۲؍ اور ۳؍ میں ۳۷؍ عمارتیں ہیں اوراطراف کے تمام علاقے کے پتے اسی نام  کے ہیں۔ دہیسر ریسیڈنٹس فورم اور  علاقے کی سورج ناگرک کوآپریٹیو ہاؤسنگ فیڈریشن لمیٹڈ نے بھی اپر دہیسر اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 مقامی سماجی کارکن راجیش پانڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ’’ بی ایم سی نے مقامی اسکول کانام آنندنگر پبلک اسکول رکھا ہے۔  پولیس بیٹ چوکی کا نام بھی آنندنگر ہی ہے۔ گزشتہ ۴۵؍ سال سے آنند نگر اتسو سمیتی بڑے پیمانے پر گنیش اتسو اورنوراتری مناتی  آرہی ہے۔یہ سب آنند نگر سے واقف ہیں۔ اگر کچھ اور نہیں تو وہ آنند نگر کو اپر دہیسر میں شامل کرکے اسٹیشن کوکوئی  مقامی شناخت دے سکتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK