EPAPER
Updated: February 26, 2021, 9:20 AM IST | Staff Reporter | Mumbai
وسئی ، نالاسوپارہ اور ویرار کے اُردومیڈیم اسکولوں کے تعلیمی مسائل مثلاً ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ، اسکولوںمیں بنیادی ضروریات کا فقدان اور خالی اسامیوں کو پُرکرنے سےمتعلق اساتذہ کی تنظیم ’نیشنل اُردو ٹیچرس یونین، پال گھر‘ کے وفد نے مرزا سلیم بیگ کی قیادت میں ریاستی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ سے ملاقات کرکے ان مسائل کو حل کرنےکی جانب توجہ مبذول کرائی ۔
وسئی ، نالاسوپارہ اور ویرار کے اُردومیڈیم اسکولوں کے تعلیمی مسائل مثلاً ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ، اسکولوں میں بنیادی ضروریات کا فقدان اور خالی اسامیوںکو پُرکرنے سےمتعلق اساتذہ کی تنظیم ’نیشنل اُردو ٹیچرس یونین، پال گھر‘ کے وفد نے مرزا سلیم بیگ کی قیادت میں ریاستی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ سے ملاقات کرکے ان مسائل کو حل کرنےکی جانب توجہ مبذول کرائی ۔ و رشاگائیکواڑ نے وفد کی شکایتیں سننے کےبعد انہیں حل کرنے کا یقین دلایاہے۔
مذکورہ وفدمیں شریک تنویر احمد نے بتایاکہ ’’ ضلع پال گھر کے اُردو میڈیم اسکولوںکے متعدد تعلیمی مسائل ہیں۔ مقامی محکمہ ٔ تعلیم سے اس تعلق سے متعدد مرتبہ شکایت کی جاچکی ہے مگر ابھی تک یہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ اس لئے ہم پیر کو آندولن کرنےوالے تھے مگر کوروناوائرس پھیلنے کے سبب آندولن منسوخ کردیاگیاتھا۔ بعدازیں ہم نے وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ سے ملاقات کرکے ان مسائل کوحل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایاہےکہ وہ ان مسائل کو جلد ازجلد حل کرنےکی کوشش کریں گی۔‘‘
وفد میں سید مہتاب، مدثر احمد، شیخ منصور، مولا علی، مختار قادری،صبغت اللہ خان اور مظفر قاضی بھی شامل تھے۔