Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھڑگاؤں میں نوجوان کی بے رحمانہ پٹائی سے موت، علاقے میں غم و غصے کی لہر

Updated: November 09, 2021, 10:33 AM IST | Sharjeel Qureshi | jalgaon

صدام علی کی لاش کے ساتھ اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج، خاطیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Family members and others protesting the victim`s body.
مقتول کی لاش کے احتجاج کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ اور دیگر لوگ

ضلع کے پاچورہ تحصیل کے بھڑگائوں میں ایک ۲۴ ؍ سالہ نوجوان جس نام صدام علی فتوعلی بتایا گیا، کی مبینہ طور سے بے رحمانہ پٹائی میں موت واقع ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔یہ نوجوان بھڑگائوں کے یشونت نگرعلاقے کارہائشی تھا۔اس سلسلے میں نامعلوم خاطیوں کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے مطالبے پرانتقال کرگئے نوجوان کے لواحقین نے اس کے  جنازے کے ساتھ بھڑگائوں پولیس اسٹیشن  کے باہر مظاہرہ کیا۔بعد از پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے معاملہ درج کرنے اور خاطیوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔
 اطلاع کے مطابق گزشتہ شام صدام علی بھڑگائوں بس اسٹیشن کے پیچھے پارولہ روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پایاگیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اس کے بھائی مہتاب علی کویہ خبر ملی تھی کہ اس کے بھائی کو چند لوگوں نے بڑی بے رحمی سے پیٹا ہے اور  وہ بس اسٹیشن کے پیچھے پارولہ روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی  مہتاب اس جگہ پر پہنچا اور اسےاٹھا کر پاچورہ کےایک نجی اسپتال میں علاج کیلئے لے کر گیا ، جہاں ڈاکٹروں نےاسے جانچ کے بعد مردہ قرار  دےدیا۔موت کی وجہ جاننے کیلئے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی گئی ہے۔
  صدام علی یومیہ مزدوری کا کام کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ گزشتہ رات۱۰؍ بجے وہ بھڑگائوں کے بس سٹیشن کے پیچھے پارولہ روڈ پر ایک دکان پر گیا۔یہیں پر اسے کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر زدکوب کیا ۔
 دوسری صبح صدام علی کے اہل خانہ ا ور علاقے کے لوگوں نے نامعلوم خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے جنازے کو لے بھڑگائوں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاںتقریباً ایک گھنٹے تک دھرنا دیا ۔اس معاملے میںبھڑگائوں پولیس نے مہتاب علی کی خبر پر حادثاتی اموات کااندراج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK