Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں اور ناندیڑمیں کورونا سے حالات سنگین، اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

Updated: March 28, 2021, 2:43 PM IST | Sharjeel Qureshi /Z A Khan | Jalgaom /Nanded

جلگائوں میں آج سے منی لاک ڈائون ، متاثرین کو آکسیجن اور بیڈ دستیاب نہیں ہورہے ہیں، ناندیڑ میں گزشتہ ۲؍ روز میں ۲۰؍ اموات کی اطلاعات سے دہشت

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  جلگائوں ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد کے پس منظر میں ضلع میں لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا گیا۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر ابھیجیت راؤت نے تہواروں  کا حوالہ دے کر ضلع میں آئندہ ۳؍ روز تک خصوصی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔اس عرصے کے دوران ضروری خدمات کو چھوڑ کر ہر چیز بند رہے گی ۔دوسرا یہ کہ جلگاؤں ضلع  میں کورونا سے حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر مریض زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے دیگر متاثرین کو اسپتال میں آکسیجن، آئی سی یو بیڈ اور ایمبولینس کیلئے ویٹنگ میں رکھا جارہا ہے ، یہی حال لاشوں کا بھی ہے ۔لاشوں کو شمشمان بھومی میں آخری رسومات کیلئے ویٹنگ پر رکھا جارہا ہے ۔
 ضلع کلکٹر ڈاکٹر ابھیجیت راؤت نے اپنے حکم نامے میں  ۲۸؍ سے ۳۰؍ مارچ تک منی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام بازار  اورہفتہ واری بازار ،دکانیں  ہوٹل بند رہیںگے ۔ صبح ۹؍ بجے سے رات ۹؍بجے تک صرف ہوم  ڈلیوری کی سروس شروع رہے گی ، دودھ کی فروخت کے مراکز صبح ۷؍ سے شام ۷؍ بجے تک ہی کھلے رہیں گے ۔   جلگاؤں میں گزشتہ  ۱۰؍ دن میں گیارہ ہزار سے زیادہ نئے مریض پائے گئے ہیں اور سنگین حالت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مستقل طور پر بڑھ رہی ہے۔ لہٰذا مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈ کیلئےانتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ رات جلگاؤں کے نیر ناکے شمشان بھومی میں بھی یہی عالم تھا۔ یہاں پر لاشوں کو سپردآتش کرنے کیلئے بھی جگہ نہیں تھی ۔ دوسری طرف ناندیڑ میں بھی کورونا کے سبب  حالات دن بہ  دن سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔ پچھلے ایک ہفتہ سے نہ صرف کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی کافی بڑھ گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق روزانہ ۱۰؍ سے ۱۸؍افراد  اوسطاً ہلاک ہورہے ہیں۔یہ  تعداد ہے تو  انتظامیہ کے ریکارڈ کی وجہ سے سامنے آرہی ہے ورنہ  اس سے کئی زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ بہت سے افراد اس تعلق سے انتظامیہ کو اطلاع نہیں دے رہے ہیں ۔کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اچانک  اضافہ کا اثر شمشان بھومی اور قبرستانوں میں دیکھا جارہاہے ۔ گلی محلوں سےکسی نہ کسی   کے فوت ہونے کے اعلانات اب عام بات ہوچکی ہے ۔ایک دن میں کئی کئی افراد کو دفنایا جارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK