EPAPER
Updated: March 24, 2020, 7:10 AM IST | Agency | Mumbai
ایسے وقت میں جبکہ ملک کو کورونا کی وجہ سےانتہائی سخت حالات کا سامنا ہے، مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئر مین کی شکل میں ملک کے پہلے عرب پتی تاجر آنند مہندرا نے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹر کی کمی سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیڈر بنانے کااعلان کیاہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ یامشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں (الگ تھلگ) رکھنے کیلئے انہوں نے اپنے ریزارٹ کو ایسے مراکز میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ایسے وقت میں جبکہ ملک کو کورونا کی وجہ سےانتہائی سخت حالات کا سامنا ہے، مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئر مین کی شکل میں ملک کے پہلے عرب پتی تاجر آنند مہندرا نے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹر کی کمی سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیڈر بنانے کااعلان کیاہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ یامشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں (الگ تھلگ) رکھنے کیلئے انہوں نے اپنے ریزارٹ کو ایسے مراکز میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئرمین نے اپنی تنخواہ کورونا سے نمٹنے کیلئے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کے علاوہ ویدانتا ریسورسیز کے کے چیئرمین انل نے بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔
یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹویٹس میں مہندا اینڈ مہندرا گروپ آف کمپنیز کے چیئر مین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ گروپ کی مختلف مینوفیکچرنگ اکائیوں میں وینٹی لیٹر کس طرح بن سکتے ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی مدد کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مہندرا ہالی ڈے ریزارٹس کو عارضی طور پرکورونا کے علاج کیلئے طبی مراکز میں تبدیل کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت اگر کورونا کے مریضوں کی نگرانی کیلئے عارضی طور پر مراکز قائم کرناچاہتی ہے توان کی کمپنی کی پروجیٹ ٹیم اس میں حکومت اورفوج کی مدد کیلئے تیارہے۔ انہوں نے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے بڑے پیمانے پرعارضی طبی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور وینٹی لیٹر کی کمی پرتشویش کااظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ’’ہمیں بڑی تعداد میں عارضی اسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں وینٹی لیٹرس کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ ایسے حالات اور چیلنجز جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، نمٹنے میں مدد کرنے کیلئے ہم مہندرا گروپ اس پر کام شروع کررہے ہیں کہ کیسے ہمارے مراکز میں وینٹی لیٹر بنائے جاسکتےہیں۔‘‘