Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورونا وائرس قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ گوہر خان کیخلاف کیس درج

Updated: March 16, 2021, 11:08 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

ٹی وی اور فلم اداکارہ گوہر خان کو اس وقت کورونا وائرس کے ضمن میں بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرنا اوراور شہری انتظامیہ کے افسران کی ہدایت پر عمل نہ کرنا مہنگا پڑ گیا جب بی ایم سی نے اداکارہ کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ۔

Gauhar Khan - Pic : INN
گوہر خان ۔ تصویر : آئی این این

ٹی وی اور فلم اداکارہ گوہر خان کو اس وقت کورونا وائرس کے ضمن میں بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرنا اوراور شہری انتظامیہ کے افسران کی ہدایت پر عمل نہ کرنا مہنگا پڑ گیا جب بی ایم سی نے اداکارہ کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ۔ بی ایم سی ’کے‘ (ویسٹ ) وارڈ نے اداکارہ کے خلاف کووڈ۔ ۱۹؍ قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور بذات خود کورونا سے متاثرہ ہونے کے باوجود شہری انتظامیہ کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر شکایت درج کی ہے ۔
   اداکارہ گوہر خان کے خلاف درج کی جانے والی شکایت سے متعلق ’کے‘ ویسٹ وارڈ کے میونسپل اسسٹنٹ کمشنر وشواس موتے نے بتایا کہ ’’ ۱۱؍ مارچ کو ان کا کووڈ  ٹیسٹ ہوا تھا ۔ جانچ رپورٹ میں اداکارہ پازیٹیو پائی گئی تھیں اور انہیں گھر میں کورینٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔اداکارہ نے یقین دلایا تھا کہ وہ ایک ہفتے تک گھر سے باہر نہیں نکلیں گی لیکن ہمیں جب یہ معلوم ہوا کہ وہ پازیٹیو آنےکے بعد بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں تو ہم نے اپنے افسران بھیج کر اس بات کی تصدیق کرنا چاہی تھی ۔‘‘
  بی ایم سی اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ اتوار کو ہمارے افسران جب ان کے گھر پہنچے تو ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ گھر پر نہیں  ہیں ۔ اس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے اوشیوارہ پولیس میں شکایت درج کی ہے ۔ اس ضمن میں ممبئی پولیس کے ترجمان ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس چیتنیا نے اداکار کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے شکایت درج ہونے کی تصدیق کی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ کووڈ۔۱۹؍ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور دوسروں کے لئے خطرہ بننے کے تحت کیس درج کیا  گیاہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK