Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھنؤمیونسپل کارپوریشن کے۲۰۰؍کروڑ روپے کے بانڈ بی ایس ای میں درج

Updated: December 03, 2020, 11:14 AM IST | Agency | Mumbai

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں اسے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیا گیا،اس کےساتھ ہی لکھنؤ ملک میں میونسپل بانڈ جاری کرنے والا نواں شہر بن گیا

Yogi Adityanth - Pic : PTI
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ میونسپل بانڈ کو بی ایس ای میں لسٹ کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی

لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کا ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا میونسپل بانڈ  بامبےاسٹاک ایکسچینج   یعنی  بی ایس ای میں درج کیا گیا۔ رہائشی اور شہری امور کی مرکزی وزارت نےیہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بانڈ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ممبئی میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج   ( این ایس ای) کی  ایک تقریب میں درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ ملک میں میونسپل بانڈ جاری کرنے والا نواں شہر بن گیا ہے۔لکھنؤ بانڈ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر کے امرت مشن   اٹل تجدید کا ری  اور شہری تبدیلی مشن کے تحت  جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے  جس کو اس کے سود سے لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کو سبسیڈی دینے کے لئے ۲۶؍کروڑ روپے  دستیاب ہوں  گے۔ اس پیشگی ترغیبی رقم سے میونسپل کارپوریشن پر سود کے بوجھ  میں دو فیصد کمی واقع ہوگی۔
  یاد رہے کہ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے ۱۳؍ نومبر کو کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا میونسپل بانڈ جاری کیا  تھا جو بی ایس ای میں درج ہے۔ مجموعی طور پر ۱۰۰؍ کروڑ رو پے کے ایشو سے سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا  اور اب تک ۴۵۰؍کروڑ روپے کے کل ٹینڈرس موصول ہوئے۔ یہ۵ء۸؍ فیصد کی ترغیبی کوپن شرح پر بند ہوا اور اس کی مدت۱۰؍ سال ہے۔
 یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جن کے ہاتھوں گھنٹہ بجاکر اس بانڈ کو لسٹ کیا گیا ، نے کہا کہ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن ملک کا ترقی یافتہ بلدیہ ہے۔ یہاں پر فنڈس کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی کام کرنے کی خواہش کی کوئی کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے میونسپل بانڈس کو بی ایس ای میں لسٹ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ اپنے اندازہ سے زائد ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK