Inquilab Logo Happiest Places to Work

موٹرمین کی حاضر دماغی کے سبب دوشیزہ کی خود کشی کر نے کی کوشش ناکام

Updated: February 12, 2020, 12:46 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Badlapur

بد لا پور ریلوے اسٹیشن پر ایک دوشیزہ خود کشی کر نے کے مقصد سے پٹری پر کھڑی ہو گئی۔ یہ دیکھ کر سامنے سے آنے والی لوکل ٹرین کے موٹر مین نے اچانک بر یک لگا دیا جس سے لڑ کی کی جان بچ گئی ۔

بدلا پور ریلوے اسٹیشن ۔ تصویر : سی سی ٹی وی
بدلا پور ریلوے اسٹیشن ۔ تصویر : سی سی ٹی وی

بد لاپور : بد لا پور ریلوے اسٹیشن پر ایک دوشیزہ خود کشی کر نے کے مقصد سے پٹری پر کھڑی ہو گئی۔ یہ دیکھ کر سامنے سے آنے والی لوکل ٹرین کے موٹر مین نے اچانک بر یک لگا دیا جس سے لڑ کی کی جان بچ گئی ۔ بعد ازاں کلیان گور نمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی) نے خودکشی کر نے پر آمادہ لڑکی کے والد ین کو پولیس اسٹیشن  بُلایا اور سمجھا بجھا کر لڑ کی کو اُن کے حوالے کر دیا۔ خود کشی کا پورا واقعہ ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔
  کلیان جی آر پی کے سینئر انسپکٹر والمیکی شاردل نے بتایا کہ گزشتہ روز شام ۴؍ بجکر۵۵؍ منٹ پر بد لاپور اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی سنچتا مُکند نامی  لڑکی  اچانک ریلوے ٹریک پر کود گئی عین اُس وقت تھانے سے بدلا پور آنے والی لوکل ٹرین کے موٹر مین اشوک شر ما نے ایمرجنسی بر یک لگا دیا جس سے لڑ کی کی جان بچ گئی۔
  پلیٹ فارم پر موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر دشونت راؤ اور خاتون کانسٹیبل سنگیتا مسدلے اور آر کدم  نے سنچتا مُکند کو ریلوے ٹریک سے پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے گئے اور اُس کے والد ین کو اس کی اطلاع دی۔ سینئر انسپکٹر کے مطابق سنچتا مُکند کے والد نے بتایا کہ خانگی مسئلہ سے نار اض ہو کر اُن کی بیٹی انتہائی قدم اٹھانے جار ہی تھی لیکن موٹر مین کی حاضر دماغی سے ایک انہونی ٹل گئی۔ دوسری جانب بد لاپور ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں لڑ کی کے ریلو ے ٹریک پر کودنے اور اچانک لوکل ٹرین کے رک جانے کا ویڈ یو قید ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK