EPAPER
Updated: January 11, 2021, 10:55 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Ambernath
یہاں ایک جویلرس کی دکان میں ڈکیتی کے دوران حملہ آور ۳؍ افراد پر فائرنگ کر کے ۲۵؍ تولہ سونے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔ اس واردات کے نتیجہ میں دکان مالک سمیت۳؍ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کا الہاس نگر کے سینٹرل اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

اتوار کی دوپہر ایک بجے سرودیہ نگر میں واقع بھوانی جویلرس کی دکان پر ڈکیتی کی نیت سے پہنچنے والے ۴؍ حملہ آوروں نے ملازمین پر چاقو اور پستول تان کر سونے کے زیورات لوٹ لئے ۔ بعد ازاں زیورات لے کر جیسے ہی چاروں حملہ آور باہر نکلنے لگے تودکان کے ملازم بھیرو سنگھ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے ۴؍راؤنڈ فائر نگ کر کے بھیرو سنگھ ، بلیت سنگھ اور لکشمن سنگھ کو شدید طور پر زخمی کردیا۔ تینوں زخمیوں کا الہاس نگر کے سینٹر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ دوسری جانب حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی ، اے سی پی اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے ملزمین کو تلاش کرنے کیلئے ۳؍ ٹیمیں تشکیل دی ہیں وہیں اہم مقامات پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سے پورے علاقہ میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔