Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، ۱۸؍ ملازمین کی موت

Updated: June 08, 2021, 1:12 PM IST | Mumbai

پونے میں پیر کو ایک کیمیکل فیکٹری کے سینیائیسٹر مینوفیکچرنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے اٹھارہ ملازمین کی موت ہوگئی ہے اور متعدد لاپتہ ہیں- وزیر اعظم نریندر مودی نےملازمین کی اموات پر تعزیت کی ہے۔

Representational Picture (Midday)
علامتی تصویر

پونے میں پیر کو ایک کیمیکل فیکٹری کے سینیائیسٹر مینوفیکچرنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے اٹھارہ ملازمین کی موت ہوگئی ہے اور متعدد لاپتہ ہیں- وزیر اعظم نریندر مودی نےملازمین کی اموات پر تعزیت کی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق پونے میں ایس وی ایس ایکوا ٹیکنالوجیز کے پلانٹ میں کم سے کم چھ فائر انجنوں کو پہنچایا گیا تھا- مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے پر ٣٧ ملازمین یونٹ کے اندر کام کر رہے تھے۔ ان میں سے ٢٠ کو بچالیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں سینیٹائزر فرم کے کیمپس میں آگ لگنے کی وجہ سے ہر طرف کالا دھواں نظر آرہا ہے-کچھ افراد اپنی جان بچانے کے لئے حفاظتی گیٹ کی طرف بھاگ رہے تھے -محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ احاطے میں پلاسٹک کے سامان کی پیکنگ کے دوران لگی تھی۔ پیکیجنگ سیکشن میں ایک معمولی چنگاری کی وجہ سے ، آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK