Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگست میں سالانہ بنیاد پر ۸۹؍فیصد نئی ملازمتوں کا اضافہ

Updated: September 10, 2021, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

نوکری ڈاٹ کوم کے جاب اسپیک انڈیکس کے مطابق نئی ملازمتیں میں نمو قبل از کوڈ سطح سے۲۴؍فیصد زیادہ ہے

Picture.Picture:INN
آئی ٹی سیکٹر میں رواں سال اگست میں سابقہ مدت کے مقابلے ملازمین بھرتی کی نمو ۷۹؍فیصد رہی۔تصویر: آئی این این

 کورونا سے متاثرہ ملکی معیشت کیلئے ملازمتوں کے شعبہ سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ ملک میں نجی کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی ملازمت بھرتی میں اگست میں سالانہ بنیاد پر ۸۹؍ فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ یہ قبل از کووڈ اگست ۲۰۱۹ء کے مقابلے ۲۴؍فیصد زیادہ ہے۔ نوکری ڈاٹ کوم کے’جاب اسپیک انڈیکس ‘  یہ اعداد شمار سامنے آئے ہیں۔
ء  ۲۰۱۹ء کے مقابلے ۷۹؍فیصد کی نمو آئی 
 اگست میں نوکری جاب اسپیک انڈیکس ۲۶۷۳؍ پر رہا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی قیادت میں کئی سیکٹرز میں قبل از کووڈ  کے مقابلے ہائرنگ میں تیزاضافہ دیکھا گیا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں اگست کے دوران تقرریوں میں اگست ۲۰۱۹ء کے مقابلے ۷۹؍ فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ تعلیم و تدریس کے سیکٹر کی بھرتیوں میں گزشتہ ماہ سالانہ بنیاد پر ۱۰۲؍ فیصد کی مضبوط نمو دیکھی گئی جو اگست ۲۰۱۹ء کےمقابلے ۳۴؍فیصد زیادہ رہی ہے۔
ہاسپٹالٹی سیکٹر میں ۵۳؍فیصد کی کمی
 دیگر سیکٹرس جن میں قبل از کووڈ کے مقابلے زیادہ تقرریاں کی گئی ہیں ان میں ریئل اسٹیٹ ۱۵؍ فیصد، ٹیلی کوم ۱۳؍ فیصد، میڈیکل /ہیلتھ کیئر ۸؍فیصد، فارما بایو ٹیک۷؍فیصد، انشورنس ۶؍فیصد اور بی ایف ایس آئی ۵؍فیصد شامل ہیں۔ 
 حالانکہ ٹراویل اور ہاسپٹالٹی سیکٹر کی بات کریں تو گزشتہ ماہ ملازمت بھرتی اگست ۲۰۱۹ء کے موازنہ میں ۵۳؍فیصد کم ہوئی ہے۔ لیکن اگست ۲۰۲۰ء میں جب ملک میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی  نہیں دی گئی تھی اس کے مقابلے امسال اگست میں ملازمت بھرتی میں ۱۳۴؍ فیصد کی تیزی درج کی گئی ۔
معاشی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں
 نوکری ڈاٹ کوم کے چیف بزنس آفیسر پون گوئل نے اسپیک انڈیکس کے اعدادوشمار کے متعلق کہا کہ جنوری مئی ۲۰۲۱ء کاموازنہ ۲۰۱۹ء کی اسی مدت  سے کریں تو سال کےابتدائی ۵؍ماہ میں ہائرنگ میں گراوٹ کا رجحان تھا۔ جون میں مثبت نمو آنے شروع ہوئی۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں۔ اگست کے اعدادوشمار دیکھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جاب مارکیٹ میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔
ملازمت بھرتی میں دوسرے درجہ کے شہروں کے مقابلے میٹروشہر آگے
 خیال رہے کہ پچھلے سال اگست میں کووڈ۱۹؍ کے سبب  نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں کئی جگہ معاشی سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ تھیں۔ اس سے ملک کے میٹروشہروں میں کمپنیوں کی’ ایمپلائی ہائرنگ‘ بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ لیکن اس سال کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں تیزی سے معمول پر آئی ہیں۔ میٹرو شہروں میں دوسرے درجہ کے شہروں  کے مقابلے ملازمت بھرتیوں میں تقریباً دگنی نمو درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK