Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوروناوباء کےسبب تمام شعبہ جات کے ۴۰؍فیصدملازمین کی مجموعی تنخواہ میں تخفیف ہوئی

Updated: July 02, 2021, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi

:ملازمت کے شعبہ (جاب مارکیٹ) میں کورونا وباء کا اثر برقرار ہے۔ایک سروے میں انکشاف ہوا کے کورونا بحران کے سبب تمام شعبہ جات کے ۴۰؍فیصد ملازمین کی مجموعی تنخواہ میں تخفیف ہوئی ہے۔ گرانٹ تھارنٹن کی جانب سے جاری کردہ ’ہیومن کیپٹل سروے‘ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔

 The survey report was released by Grant Thornton.Picture:INN
یہ سروے رپورٹ گرانٹ تھارنٹن نے جاری کی۔تصویر :آئی این این

ملازمت کے شعبہ (جاب مارکیٹ) میں کورونا وباء کا اثر برقرار ہے۔ایک سروے میں انکشاف ہوا کے کورونا بحران کے سبب تمام شعبہ جات کے ۴۰؍فیصد ملازمین کی مجموعی تنخواہ میں تخفیف ہوئی ہے۔ گرانٹ تھارنٹن کی جانب سے جاری کردہ ’ہیومن کیپٹل سروے‘ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔  یہ سروے کنزیومر ، ری ٹیل، ای کامرس، فائنانشیل سروسیز، مینوفیکچرنگ، آٹوموٹیو، فارما سیوٹیکلز،  ہیلتھ کیئر سمیت کئی سیکٹر کے ۱۶؍ہزار ۷۰۰؍ ملازمین پر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ  ہے کہ تنخواہ کٹوتی کا اثر زیادہ تر سیکٹرز میں دکھائی دے رہا ہے۔ سروے میں شامل ۴۰؍ فیصد ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی کل تنخواہ میں کٹوتی ہوئی ہے۔ ۱۶؍ فیصد ملازمین کہنا ہے کہ ان کی طے شدہ تنخواہ میں وقتی کٹوتی ہوئی ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کے سبب ’ویری ایبل پے‘ یا پرفارمنس پے میں بھی کٹوتی کا ٹرینڈرہا ہے۔ وباء کے دوران ۳۱؍ فیصد ملازمین کو ویری ایبل پے ملا ہی نہیں ہے۔ وہیں ۳۳؍ فیصد ملازمین کے ویری ایبل پے میں تخفیف ہوئی ہے۔ گرانٹ تھارنٹن انڈیا پارٹنر امیت جیسوال کا کہنا ہے کہ سروے میں شامل ایک تہائی ملازمین کی طے شدہ تنخواہ میں ۲۰؍ فیصد سے زیادہ کی تخفیف ہوئی ہے۔ وہیں ۴۰؍ فیصد ملازمین کی کل کمائی میں کٹوتی کے باوجود فکسڈ سیلری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تنخواہ کا اہم حصہ مانے جانے والے ’ویری ایبل پے‘زیادہ متاثر ہوا ہے۔
 سروے کے مطابق کووڈ ۱۹؍ کے بعد ۴۲؍ فیصد کاروباری ادارے اپنی حکمت عملی، کام کے نظام اور کارکردگی کی پیمائش کے فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ۵۰؍ فیصد سے زیادہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کورونا وباء سے پہلے کے مقابلےاس وقت اچھا کام کرنے والے ملازمین کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اب ملازمین اپنے اداروں سے کئی قسم کے فائدے حاصل کرنا چاہتے  ہیں ان میں کسی بھی جگہ سے بھی کام کرنے کی رعایت، انشورنس، ہوم آفس الاؤنس اور کام کے گھنٹوں میں لچک شامل ہیں۔ سروے میں شامل ۷۳؍ فیصد ملازمین کا کہنا ہے کہ اب کمپنیوں کو لمبی مدت کے انسینٹیو پیش کرنے چاہئے۔ اس میں ایمپلائی اسٹارک اونرشپ پلان(ای ایس او پیز) اور کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے کے لئے بونس جیسے انسینٹیو پیش کرنے چاہئے۔ اس سے واضح  ہوتا ہے کہ کہیں سے بھی کام کرنے کی رعایت، لائف اور میڈیکل انشورنس، ہوم آفس سیٹ اَپ اور کام کے گھنٹوں میں لچک ملازمین کے لئے ہائی پراپرٹی فائدوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK