EPAPER
Updated: May 13, 2021, 2:54 PM IST | New Delhi
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج کہا کہ دہلی میں آکسیجن کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ ان ریاستوں کو بھی آکسیجن دے سکتی ہے جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج کہا کہ دہلی میں آکسیجن کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ ان ریاستوں کو بھی آکسیجن دے سکتی ہے جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ آکسیجن کی طلب میں کمی آچکی ہے، اس وقت(١٥ دن پہلے) بستروں کے مطابق ، ہمیں ٧٠٠ میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت تھی لیکن ابھی دہلی میں آکسیجن کی طلب فی دن ٥٨٢ میٹرک ٹن رہ گئی ہے-ہم نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ ہماری ضرورت اب صرف ٥٨٢ میٹرک ٹن آکسیجن ہے اور وہ دہلی کے کوٹے سے، زائد آکسیجن دیگر ریاستوں کو دے سکتے ہیں-‘‘انہوں نے مرکز اور دہلی ہائی کورٹ کا دہلی کے عوام کی مدد کے لئےشکریہ ادا کیا-گزشتہ ہفتے ، سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اگلے احکامات تک ہر روز ٧٠٠ میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن دہلی کو فراہم کرے۔یہ حکم اس وقت منظور کیا گیا تھا جب دہلی میں آکسیجن کے شدید بحران کا سامنا تھا۔ کئی اسپتالوں میں سپلائی کی قلت کی اطلاع دی گئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی۔