Inquilab Logo Happiest Places to Work

سال ۲۰۲۱؍ٹاٹا سفاری سے پردہ اٹھ گیا، یہ نئی کار ایسی ہوگی

Updated: January 30, 2021, 12:21 PM IST | Agency | New Delhi

ٹاٹا کی اس نئی کار کی بکنگ کا آغاز ۴؍فروری سے ہوگا

Tata Safari - Pic : INN
ٹاٹا سفاری ۔ تصویر : آئی این این

ٹاٹاموٹرس نے ہندوستان میں اپنی نئی کار ’ٹاٹا سفاری ۲۰۲۱‘ کی رونمائی کردی ہے ۔ اس طاقتور ایس یو وی کی بکنگ ۴؍فروری ۲۰۲۱ء سے شروع ہوجائے گی۔  خیال رہے کہ یہ نئی ایس یو وی اومیگا آرکیٹکچر پر مبنی ہے جسے امپیکٹ ۲ء۰؍ ڈیزائن لینگویج پر تیار کیا گیا ہے۔  ٹاٹاسفاری ۲۰۲۱؍ میں کریوٹیک ۲ء۰؍ لیٹر ٹربو چارجڈ ڈیزل انجن دیا گیا ہے ۔ یہی انجن ٹاٹا ہیریئر میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ انجن ۱۷۰؍ پی ایس کی زیادہ سےزیادہ پاور اور ۳۵۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ اس کے ٹرانسمیشن کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ یہ ۶؍ اسپیڈ ایم ٹی یا ۶؍ اسپیڈ اے ٹی ٹورک کنورٹر کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔ نئی ٹاٹا سفاری میں ۳؍ الگ الگ ڈرائیوموڈ دئیے گئے ہیں، جن میں اِیکو، سٹی اور اسپورٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایس یو وی میں کئی ٹیرین رسپانس موڈ بھی دئیے گئے ہیں جن میں نارمل ،ویٹ اور رَف شامل ہیں۔دھیان رہے کہ ہندوستان میں  نئی ٹاٹا سفاری ۲۰۲۱؍ کی بکنگ کی شروعات ۴؍فروری ۲۰۲۱ء سے ہوگی۔ امید ہے کہ کمپنی اسے ۱۵؍ لاکھ سے ۲۲؍لاکھ روپے(ایکس شوروم) قیمت کے درمیان مارکیٹ  میں اتارسکتی ہے۔  نئی ۲۰۲۱؍ ٹاٹا سفاری پورے ۶؍ ویریئنٹس میں دستیاب ہوگی جن میں ایکس ای، ایکس ایم ، ایکس ٹی، ایکس ٹی پلس، ایکس زیڈ اور ایکس زیڈ پلس شامل ہیں۔ ۲۰۲۱؍ ٹاٹا سفاری میں ایل ای ڈی ڈی آر ایلز ، ایل ای ڈی ٹیل لیمپس، ریئر اسپائلر، ٹوین ایگزاسٹ، اسٹیپڈ رُوف اور ۱۸؍ انچ ڈائمنڈ کٹ الائے وہیلس کے ساتھ کروم گرل، زینزان ایچ آئی ڈی پروجیکٹر ہیڈلیمپ جیسے بیرونی فیچرس شامل ہیں۔  نئی سفاری کا کیبن آئسٹر وہائٹ کلر اسکیم پر مبنی ہے ۔ ایش ووڈ تھیم والا ڈیش بورڈ کافی شاندار دکھائی دیتا ہے۔ گاہک درمیانی لائن میں کیپٹن سیٹ کے ساتھ ۶؍ نشست لے آؤٹ یا پھر ۷؍ نشستوں والے کانفیگریشن میں سے کوئی بھی ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ ۲۰۲۱؍سفار کے کیبن  کے اندر گاہکوں کو ۸ء۸؍ انچ کا فلوٹنگ آئی لینڈ ٹیچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ۹؍اسپیکر جے بی ایل میوزک سسٹم، ۷؍ انچ ڈسپلے والا انسٹرومنٹ کلسٹر، ایچ وی سی کے ساتھ آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، ۶؍ وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ اور ٹی پی ایم ایس ملتا ہے۔ سیفٹی فیچرس کی بات کریں تو گاہکوں کو نئی سفاری میں ۶؍ ایئر بیگز سیٹ اَپ ، آل فور ڈسک بریکا ور الیکٹرک پارکنگ بریک دئیے جائیں گے۔ا س کے علاوہ موڈ لائٹنگ، آٹو ڈِمنگ آئی آر وی ایم اور ایک مونورم سن روف جیسی سہولتیں اس مضبوط ایس یو وی میں شامل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK