EPAPER
Updated: December 21, 2020, 12:20 PM IST
| Inquilab Desk
نوزائیدہ کے لئے ہمیشہ ان کی عمر اور سائز کو دھیان میں رکھ کر ہی کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ پیدائش کے بعد بچہ تیزی سے بڑھتا ہے۔ زیادہ تر
بچے جن کی عمر ۶؍ مہینے تک ہوتی ہے وہ ۹؍ سے ۱۲؍ مہینے اور جو ایک سال کے ہوتے ہیں، وہ ۲؍ سال تک کے بچوں کے کپڑے پہن سکتے ہیں نوزائیدہ کے کپڑے خریدنے کا سب سے اچھا وقت اس کی پیدائش کے بعد سمجھا جاتا ہے کیونکہ تب تک نوزائیدہ کے صحیح وزن اور جسامت کی معلومات ہو جاتی ہے۔ نوزائیدہ کے لئے ہمیشہ ان کی عمر اور سائز کو دھیان میں رکھ کر ہی کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ پیدائش کے بعد بچہ جلد تیزی سے بڑھتا ہے۔ زیادہ تر بچے جن کی عمر چھ مہینے تک ہوتی ہے وہ ۹؍ سے ۱۲؍ مہینے اور جو ایک سال کے ہوتے ہیں، وہ ۲؍ سال تک کے بچوں کے کپڑے پہن سکتے ہیں۔ نوزائیدہ کے لئے کپڑے خریدتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں:
موسم کو دھیان میں رکھتے ہوئے کپڑوں کا انتخاب کریں
جب بھی نوزائیدہ کے کپڑے خریدیں تو موسم کا ضرور دھیان رکھیں۔ بچہ کب پیدا ہونے والا ہے؟ اگر یہ آپ کو معلوم ہو جائے تو موسم کے مطابق کپڑے ہی خریدنا سب سے بہتر ہوتا ہے۔ فرض کریں کہ ڈلیوری کی تاریخ اگست کے آخر کی ہے تو نوزائیدہ کے لئے سوئیٹر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ کچھ ایسا خریدیں تو جنوری میں بھی فٹ ہو جائے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو زیادہ موسمی تبدیلی والی جگہوں پر نہیں رہتے ہوں لیکن اگر موسم اچانگ گرم اور ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو سوچیں کہ سال کے سب سے زیادہ یا کم درجہ حرارت کےد ران بچہ کتنا تیار ہوگا۔
بچے کے وزن کو دھیان میں رکھیں، عمر نہیں
جب نوزائیدہ کے کپڑے کی بات آتی ہے تو عمر کا زیادہ مطلب نہیں ہوتا ہے۔ الگ الگ برانڈ کے کپڑے الگ الگ شکل کے ہوتے ہیں۔ وزن ایک بہتر طریقہ ہے اور کئی برانڈز کے کپڑوں پر عمر اور وزن کے اعتبار کے مطابق لیبل لگا ہوا ہوتا ہے۔ اس لئے نوزائیدہ کی پیدائش کے بعد اس کے وزن کے مطابق ہی کپڑے خریدنا زیادہ بہتر ہوگا۔
قیمت اور معیار
اگر آپ کو اپنے بچے کے لئے مہنگے کپڑے لینے کا شوق ہے تو غور کریں کہ کیا یہ قیمت کے اعتبار سے کپڑے کا معیار بھی اچھا ہے۔ نوزائیدہ بہت جلدی بڑھتے ہیں اور کپڑے چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں زیادہ قیمت میں کپڑے خریدنا سمجھداری نہیں ہے۔ آپ ان لوگوں سے معلومات حاصل کرسکتی ہیں جنہیں نوزائیدہ کے کپڑوں کا ضائع کرنا پڑتا ہے۔
کپڑے سادہ ہو
جب بھی آپ اپنے نوزائیدہ کے کپڑے خریدیں تو ہمیشہ سادے کپڑوں کا ہی انتخاب کریں۔ آج کل بدلتے فیشن کے سبب بچوں کے کپڑے بھی کافی اسٹائلش ہوتے ہیں۔ ایسے میں آپ جس بھی اسٹائل کو منتخب کریں اس کے لئے دھیان رکھیں کہ اس میں بہت زیادہ چین یا بٹن کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔ چین یا بٹن ہونے سے وہ بچے کو چبھ سکتے ہیں۔ اس لئے سادے پیٹرن والے کپڑوں کو توجیح دیں۔
کپڑوں کو بآسانی دھویا جاسکے
نوزائیدہ کے کپڑے ایسے خریدنا چاہئے جو آسانی سے دھویا جاسکے، کیونکہ بچہ اپنے کپڑوں کو بار بار گندا کر سکتا ہے۔ آپ ایک دن میں تین چار جوڑے کپڑوں کا استعمال کرسکتی ہیں۔ جلدی اور آسانی سے دھونے والے کپڑے اور جلدی سے سوکھنے والے کپڑے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ نوزائیدہ کا کپڑا گندا کرنے پر فوراً تبدیل کرسکتے ہیں۔
ایک سائز بڑا خریدیں
جب تک آپ کا بچہ چلنا نہیں سیکھتا ہے تب تک آپ اسے اس کی جسامت سے ایک نمبر بڑے کپڑے پہنا سکتے ہیں۔ بڑے سائز کے کپڑے پہننے میں بھی آسان ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی بچہ بھی اس میں کافی آرام دہ محسوس کرتا ہے۔ بڑے سائز کے کپڑے پہننانے کا آپ کو ایک اور فائدہ یہ مل سکتا ہے کہ ڈائپر کے اوپر فٹ آنا۔
ڈینم پہننانے سے گریز کریں
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ڈینم یعنی جینس کے کپڑے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ وہ ہر معاملے میں دوسرے کپڑوں سے کافی بہتر بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن چھوٹے بچوں کو ڈینم پہننانے سے گریز کرنا چاہئے۔ کیونکہ ڈینم فیبرک نوزائیدہ کی جلد کیلئے موٹا ہوسکتا ہے۔ گھر میں انہیں ہمیشہ صرف کاٹن کے ہی کپڑے پہنائیں۔ حالانکہ اگر آپ گھر سے کہیں باہر جا رہی ہیں یا کسی تقریب میں بچے کو ساتھ لے کر جا رہی ہیں تو آپ چند گھنٹوں کیلئے اسے ڈینم بھی پہنا سکتی ہیں۔ لیکن دھیان رہیں کہ زیادہ دیر تک ڈینم کے کپڑے نہ پہنائیں۔
چند ضروری باتیں
ز اگر آپ کا بچہ ایک سال کا ہے تو اسے جوتے نہ پہنائیں۔ ایسے بچوں کے لئے کپڑوں سے بنے جوتے آسانی سے آپ کو مارکیٹ میں مل سکتے ہیں جنہیں آپ پہنا سکتی ہیں۔
ز بچے کے سر پر ہیئر بینڈ یا دوسری قسم کے بینڈ یا کلپ لگاتے وقت دھیان رکھیں کہ یہ زیادہ کسے ہوئے نہ ہو کیونکہ اس عمر میں بال کمزور ہوتے ہیں۔ کلپ لگاتے وقت دھیان میں رکھیں کہ یہ بالوں کو بہت زیادہ جکڑنے والے نہ ہوں۔