Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیکنو کا نیا اسمارٹ فون ’پوپ ۵؍پرو‘ پیش کردیا گیا 

Updated: January 25, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

چین کی اسمارٹ فون کمپنی ٹیکنو نے اپنا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون ہندوستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 چین کی اسمارٹ فون کمپنی ٹیکنو نے اپنا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون ہندوستان میں متعارف کرا دیا ہے۔  یہ کمپنی کا انٹری لیول فون ہے جس میں  میڈیا ٹیک کا ہیلیو اے۲۲؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں ۶ء۵۲؍انچ کے ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے والے اس فون میں اینڈرائیڈ۱۱؍آپریٹنگ سسٹم کو گو ایڈیشن استعمال کیا گیا ہے جس کا امتزاج کمپنی کے ہائی او ایس۷ء۶؍ سے کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور کم رفتار کے انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔ پوپ۵؍ پرو میں ۶؍ہزارایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ بیٹری ۵۴؍ گھنٹے تک بات کرنے اور۱۲۰؍ گھنٹے سے زیادہ وقت تک میوزک سننا ممکن ہے۔ فون مین۳؍ جی بی ریم اور۳۲؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ سپلیش ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے پر ڈوئل کیمرا دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا ۸؍میگا پکسل کا ہے۔ فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں۵؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا ہوا ہے۔پوپ۵؍ پرو۳؍رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی ابتدائی قیمت ۸؍ہزار ۴۹۹؍روپے ہے۔ سوشل میڈیا: انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسی ری مکس ویڈیو بنائی جاسکے گی  فوٹو اور ویڈیو شیئر نگ کے مقبول عام پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک نئےفیچر کا اضافہ کیا ہے۔ جو ٹک ٹاک کی طرز پر صارفین کو ری مکس ویڈیو بنانے کی سہولت دے گا۔ اس کے لئے انہیں ریلز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کو۲؍ افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کو ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کےلئے توسیع دی جارہی ہے۔ جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اسے ری مکس کرسکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرنےکی ضرورت ہوگی مگر اس کے تمام ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اب وہ اپنی لائیو براڈکاسٹ کو پروفائل میں ہائی لائٹ کرسکیں گے جو ان کے ناظرین کے لئے ’ ریمائنڈر‘ کا ایک آسان طریقہ ہوگا۔ انہیں اب اسٹریم شیڈول کرنے کیلئے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔  ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہے جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK