Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمارٹ واچ: فاسٹ ٹریک کی ’ریفلیکس ووکس اسمارٹ واچ‘ ہندوستان میں لانچ کردی گئی

Updated: February 01, 2022, 11:06 AM IST | Agency | New Delhi

فاسٹ ٹریک ریفلیکس ووکس اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ اس میں ۱ء۶۹؍ انچ کا ایچ ڈی اسکرین دیا گیا ہے۔

Fast Track `Reflex Vox Smart Watch`.Picture:INN
ریفلیکس ووکس اسمارٹ واچ۔ تصویر: آئی این این

 فاسٹ ٹریک ریفلیکس ووکس اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ اس میں ۱ء۶۹؍ انچ کا ایچ ڈی اسکرین دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں امیزون ایلیکسا کا اِن بلٹ سپورٹ موجود ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے ایک باراس اسمارٹ واچ  کی بیٹری مکمل چارج ہوجائے تو یہ ۱۰؍دن تک کام کرتی ہے۔ اس گھڑی میں ۱۰۰؍ سے زائد واچ فیس ہیں اور ملٹی اسپورٹس موڈ ہیں۔ ساتھ ہی میں صحت سے متعلق کئی فیچرز بھی دستیاب ہیں جن میں ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، سلیپ ٹریکر، ایکٹیویٹی ٹریکر اور بلڈ آکسیجن سیچوریشن لیول  شامل ہیں۔  فاسٹ ٹریک ریفلیکس ووکس کی قیمت ۶؍ہزار ۹۹۵؍ روپے ہے۔ تاہم اسے کمپنی نے ۴؍ہزار ۹۹۵؍ روپے کی تعارفی قیمت میں لانچ کیا ہے۔ یہ اسمارٹ گھڑی ۴؍ رنگوں (کاربن بلیک، بلیزنگ بلیو، شیمپئن پنک اور فلیمنگ ریڈ) میں دستیاب ہوگی۔ صارف کے لئے سافٹ سلی کان بینڈ کا متبادل بھی موجود ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ واچ فاسٹ ٹریک اسٹورس، ورلڈ آف ٹائٹن، آتھورائز ٹائٹن آؤٹ لیٹ اور شاپرز اسٹاپ سے بھی خریدی جاسکے گی۔جبکہ آن لائن یہ فاسٹ ٹریک کی ویب سائٹ پر فروخت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK