EPAPER
Updated: February 12, 2022, 1:46 PM IST | Agency | New Delhi
نامور موٹر ساز کمپنی اسکوڈا اپنی نئی کار اسکوڈا کوڈیاک کو لانچ کرنے کے بعد اب اسکوڈا سلاویا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
نامور موٹر ساز کمپنی اسکوڈا اپنی نئی کار اسکوڈا کوڈیاک کو لانچ کرنے کے بعد اب اسکوڈا سلاویا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسکوڈا انڈیا نے اپنے پونے کے چاکن میں واقع پلانٹ میں اپنی مڈ سائز پریمیم سیڈان اسکوڈا سلاویا کا پروڈکشن شروع کردیا ہے۔ اس کار کو پچھلے سال نومبر میں پیش کیا گیا تھا۔ اسکوڈا کی جانب سے کہاگیا کہ ہم نے ہندوستان ۲ء۰؍ منصوبہ پر کام شروع کیا ہے۔ ہم نےاس کے تحت ۲؍ ایس یو وی کوکامیاب طریقے سے لانچ کیا ہے۔اب ہم اگلا قدم بڑھارہے ہیں اور ہم نے اسکوڈا سلاویا کا پروڈکشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ لانچ ہونے کے بعد اسکوڈا کی یہ کار اپنے سیگمنٹ میں ہونڈا سٹی، ہنڈئی ورنا، ماروتی سوزوکی سیاز اور دیگر کو ٹکر دے گی۔ اسکوڈا سلاویا کی قیمت ۱۰؍ لاکھ روپے سے ۱۷؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم) ہوگی۔ اس میں کئی جدید فیچرز فراہم کئے جائیں گے۔