EPAPER
Updated: January 15, 2022, 1:27 PM IST | Anir Baan Mitra | Mumbai
لگژری موٹر سائیکلیں بنانے والی مشہوری امریکی کمپنی ’انڈین موٹر سائیکل ‘نے حا ل ہی میں اپنی ایک نئی کروزر موٹر سائیکل ہندوستان میں متعارف کرائی ہے۔
لگژری موٹر سائیکلیں بنانے والی مشہوری امریکی کمپنی ’انڈین موٹر سائیکل ‘نے حا ل ہی میں اپنی ایک نئی کروزر موٹر سائیکل ہندوستان میں متعارف کرائی ہے۔ اس کا نام ’۲۰۲۲؍انڈین چیف ڈارک ہارس‘ ہے ۔ اس کروزرموٹر سائیکل کی سواری کا لطف ہم نے دسمبر کی ایک سرد صبح میں اٹھایاتھا ۔ اس کی رائیڈنگ کا تجربہ اور بائیک کی کارکردگی ہم اپنے اس تبصراتی مضمون میں پیش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس امریکی برانڈ کی بائیک دنیا بھر میں کروم،وی ٹوین انجن اور لمبی دوری کے سفر کے لئے مشہورہے۔ ہم نے ’انڈین موٹر سائیکل‘ کی ایک نشست والی کروزربائیک ’چیف ڈارک ہارس‘ کی ڈرائیونگ کا لطف دہلی-جئے پور ہائی وے پر اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ ۱۰۰؍ سال ہونے کا جشن مناتے ہوئے انڈین موٹر سائیکل نے ڈارک ہارس، بوبر ڈارک ہارس اور سپر چیف کے چیف لائن اَپ کو لانچ کیا تھا۔ ان موٹر سائیکلوں کی قیمتیں ۲۰ء۷۵؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم) سے شروع ہوتی ہیں اور تینوں موٹر سائیکلوں میں ایک ہی انجن اور سائیکل کے پرزے ہوتے ہیں۔ ہم اس کروزر بائیک کے ماڈل ’ ڈارک ہارس‘ کو ہائی وے پر لے کر نکلے اور ہمارا یہ تجربہ شاندار رہا۔ اس بائیک میں اضافی لمبا وہیل بیس، لو سلنگ پروفائل شاندار ہے۔ پیروں کے درمیان ایک بڑا ۱۸۹۰؍ سی سی کا وی ٹوین انجن دیا گیا ہے ۔ اسی لحاظ سے ہمیں رائیڈنگ کے دوران ابتداء میں تھوڑا مشکل لگا لیکن پھر ہمارا ہاتھ بیٹھ گیا۔ چونکہ اس طرح کی بائیک چلانے کا یہ ہمارا تجربہ تھوڑا نیا تھا لہٰذا رائیڈنگ میں بہت مزہ آیا ۔
موٹر سائیکل کا انجن ایسا ہے
انڈین موٹر سائیکل ۲۰۲۲؍ چیف سیریز میں نیا انجن نصب کیا گیا ہے۔ یہ انجن طاقت میں پہلے سے ۷۷؍ سی سی بڑا ہےا ور ۱۶۲؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ موسم ۱۰؍ ڈگری تھا اور انڈر اسٹروک انجن سے نکلنے والی گرمی آرام دہ محسوس ہوئی۔ا نڈین موٹر سائیکل میں ۴؍ انچ کا سرکولر کلسٹر دستیاب ہے، جو ٹچ فیڈ بیک سے کام کرتا ہے۔
رائیڈ موڈ
اس لگژری بائیک بائیک میں ۳؍ رائیڈنگ موڈ ملتے ہیں جن میں اسپورٹ، اسٹینڈرڈ اور ٹور موڈ شامل ہیں۔ دہلی جئے پور ہائی وے پر سفر کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ انجن کافی حد تک ٹور موڈ میں کروز کررہا تھا۔ جتنی زیادہ ہم نے رفتار بڑھائی ، بائیک نے اتنی شاندار رفتار اور کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ اسٹیل ویلٹیڈ ٹیوب فریم ۳۰۰؍ کلو گرام کے بوبر کے انجن حصوں پر آسانی سے گرفت بناتے ہیں۔ہم یہ ضرور کہنا چاہیں گے کہ لوپروفائل کی وجہ سے آپ کو بڑے اسپیڈ بریکس پر دقت محسو س ہوگی۔ ۱۰۰؍ کلومیٹر کی سواری کے بعد ہم نے تھوڑا آرام کیا۔ ہم پری لوڈ ایڈجسٹ ایبل ریئر شاک اَبزوربر یا پییرلی نائٹ ڈریگن ٹائروں والی گاڑی کا تجربہ نہیں کرسکے۔
چونکہ یہ کروزر موٹر سائیکل کافی مہنگی ہے لہٰذابازار میں اس کی کارکردگی کے متعلق کچھ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ تاہم اس طرح کی موٹر سائیکلوں کو خریدنے کا ذوق و شوق رکھنے والوں کو یہ ضرور پسند آئے گی۔