EPAPER
Updated: February 25, 2021, 2:39 PM IST
| Agency
چین کی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی ہیواوے نے اپنااب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ چین کی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی ہیواوے نے اپنااب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ نیا فون ، کمپنی کا فولڈ ایبل فلیگ شپ فون ہے جس کا نام ’ میٹ ایکس۲ ؍ ہے۔ اس میں اندر کی جانب کھلنے والی اسکرین پر مبنی فولڈنگ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ یہ پہلا فولڈ ایبل فون ہے جس میں پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کی اندرونی اسکرین۸؍ انچ کی ہے جس میں ۲۲۰۰X۲۴۸۰ ریزولیوشن دیا گیا ہے جبکہ باہری اسکرین۶ء۴۵؍ انچ کی ہے۔ دونوں اسکرینیں او ایل ای ڈی پینلز سے لیس ہیں جن میں۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اندرونی اسکرین میں مقناطیسی کنٹرول نانو آپٹیکل لیئر دی گئی ہے جو کسی بھی فون میں پہلی بار دی گئی ہے۔ فون کا وزن۲۹۵؍ گرام ہے ۔ فون کے بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل آر وائے وائے بی سینسر سے لیس ہے، جس سے فور کے ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے، سیکنڈ اسکرین پر اسے سیلفی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کے فرنٹ یا سیکنڈری ڈسپلے میں ایک ہی کیمرا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔فون کے اندر کمپنی کا تیار کردہ کیرین۹۰۰۰؍ پروسیسر موجود ہے۔ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی۱۱ء۰؍ سے کیا گیا ہے جبکہ۸؍جی بی ریم اور۲۵۶؍ سے۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ فون میں فائیوجی سپورٹ بھی دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۵۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ یہ فون۲۵؍ فروری سے چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۱۸؍ ہزار چینی یوآن(۲؍لاکھ ایک ہزار ۸۴۷؍روپے کم و بیش ) جبکہ۵۱۲؍جی بی والا فون۱۹؍ ہزار یوآن میں دستیاب ہوگا۔