Inquilab Logo Happiest Places to Work

بدلتے موسم اور حالات میں معمر افراد کی صحت کا خیال رکھیں

Updated: February 09, 2022, 1:21 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی بھی بیماری نوجوانوں کی بہ نسبت معمر افراد پر جلدی حاوی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ معمر افراد کا امنیاتی نظام کمزور ہوتا ہے اس لئے وہ بیماریوں کا جلد شکار ہوجاتے ہیں۔ کورونا کے دوران معمر افراد کی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ کمزور امنیاتی نظام کو صحت بخش غذا کا استعمال کرکے مضبوط بنایا جاسکتا ہے

Eating a healthy diet protects the elderly from infection.Picture:INN
صحت بخش غذا کے استعمال سے معمر افراد انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

انفیکشن اور ایسی ہی دیگر بیماریوں کومات دینے یا پھر انسانی جسم کومضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے قوت مدافعت بڑھانا بے حد ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی بھی بیماری نوجوانوں کی بہ نسبت معمر افراد پر جلدی حاوی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ معمر افراد کا امنیاتی نظام کمزور ہوتا ہے اس لئے وہ بیماریوں کا جلد شکار ہوجاتے ہیں۔ کورونا کے دوران معمر افراد کی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ کمزور امنیاتی نظام کو صحت بخش غذا کا استعمال کرکے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں جانئے چند غذاؤں کے بارے میں:

وٹامن سی سے  بھرپور غذائیں:  امیون سسٹم کی بہتری کے لئے وٹامن سی کا استعمال بہترین اور لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ وٹامن سی ایک اہم فزیالوجیکل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کولیجن فائبر اور نیوروٹرانسمیٹر کے بننے اور پروٹین میٹا بولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور جب بات ہو وٹامن سی کی تو کھٹے یا ترش پھلوںمیں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ایک مطالعہ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ غذا میںکھٹے ذائقے والے پھل مثلا سنگترہ، لیموں، چکوترا اور موسمبی کو شامل کرنا صحتمند رہنے کے لئے مفید ہے۔ ایک تحقیقی مطالعے کے نتائج کے مطابق وٹامن سی کی کمی سے زخموں کے بھرنے کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے اور انفیکشن سے بچاؤ کے لئے جسمانی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ 

ادرک : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک میں موجو اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ادرک میں پایا جانے والا ’جنجرولز‘ نامی مادہ اگر چہ ادرک کے ترش ذائقے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ ادرک کے طبی فوائد کا باعث بھی ہے۔ انہی طبی فوائد کے باعث ادرک کو روایتی اور غیر روایتی طریقہ علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بہترین فوائد کے حصول کیلئے خشک کے بجائے تازہ ادرک استعمال کی جانی چاہئے۔ 

وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے نتائج کی روشنی میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا وٹامن ڈی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی مدد سے مختلف جراثیم کو مارنے والے سیلز پیدا ہوتے ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے جسم انفیکشن کا شکار ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے پائے۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ صبح کے وقت ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے دھوپ میں بیٹھیں۔ مچھلی کے علاوہ سارڈینز، دودھ ، انڈوں اور اناج میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہے۔

دودھ : ایک گلاس دودھ روزانہ جسم کو کیلشیم، وٹامن ڈی اور دیگر اجزاء فراہم کرتا ہے، کیلشیم ایسا منرل ہے جو زندگی کے لئے ضروری ہے جو ہڈیاں تو مضبوط بناتا ہے مگر خون، مسلز اور دل کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ دودھ میں موجود وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفورس ہمارے جسم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، اکھٹے مل کر یہ دونوں ہڈیوں کا حجم برقرار رکھتے ہیں اور عمر بڑھنے سے بڑھنے والا فریکچر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ 

ہلدی : ہلدی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ ورم کے خلاف جادوئی اثر رکھتا ہے جبکہ یہ میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد دینے والا مسالہ ہے اور ہاں یہ دماغی تنزلی سے بھی تحفظ دیتی ہے جبکہ جگر کو نقصان پہنچنے، امراض قلب اور جوڑوں کے درد کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ 

زیتون:  زیتون کا تیل عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والی متعدد عام بیماریوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، میٹابولک سینڈروم کی روک تھام کرتا ہے یعنی ذیابیطس اور خون کی شریانوں کے امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ 

لہسن:  لہسن بھی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ زمانہ قدیم سے استعمال کے باوجود اسے خطرناک نہیں کہاگیا، اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام جہاںمضبوط ہو تا ہے وہیں انسانی جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے مضبوط ہو جاتا ہے۔ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اس کا استعمال خون کو پتلا کرنے کے ساتھ ساتھ دوران خون بھی تیز کرتا ہے۔  پالک  بات ہو امیون سسٹم بہتر بنانے کی اور پالک کا ذکر نہ آئے ناممکن سی بات لگتی ہے۔ وٹامن سی، اے، بیٹاکیروٹین اوردیگر اہم غذائی اجزاء پرمشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مددکرتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK