Inquilab Logo Happiest Places to Work

زرین خان اب ایک ہارر کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی

Updated: March 13, 2021, 1:13 PM IST | Agency | Mumbai

زرین خان انڈسٹری کے مشہور چہروں میں سے ایک ہیں ۔ اداکارہ ایک دلچسپ فلم بنا رہی ہیں اور خود کو بطور آرٹسٹ تلاش کررہی ہیں۔

Zareen Khan - Pic : INN
زرین خان ۔ تصویر : آئی این این

 زرین خان انڈسٹری کے مشہور چہروں میں سے ایک ہیں ۔ اداکارہ ایک دلچسپ فلم بنا رہی ہیں اور خود کو بطور آرٹسٹ تلاش کررہی ہیں۔اگرچہ ان کی پچھلی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘کو ہندوستانی اور بین الاقوامی تہواروںکے دوران ریلیز کیاگیاتھا۔ اب وہ ’پاتال پانی‘ نام سےہارر کامیڈی اسٹائل میں ایک نئی پہچان بنانے جارہی ہیں۔راج آشو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ’آزاد دیش کے غلام بھوت‘کی کہانی پر مبنی ہے ، جس میںکرن ویر بوہرا سمیت ماہر فنکاروں کی ایک پوری ٹیم  شامل ہے جوفلم میںزرین کے مدمقابل کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں ایلا ارون ، راجیش شرما ، علی اصغر ، اپاسناسنگھ ، ادیتی گووتریکر ، سمت گلاٹی اور راکیش شریواستو  بھی  نظر آئیں گے۔
 فلم کے تعلق سےبات کریںتوزرین خان کا کہنا ہے کہ ’’پاتال پانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ایک فلم کےطور پر ریلیز کی جائےگی۔ در حقیقت ، ہارر کامیڈی میںاداکاری کرنا انتہائی چیلنج کا کام ہوتا ہےکیونکہ دونوں ہی کاموں میں بہت زیادہ باریکی اور بہت زیادہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔میں ایک زبردست اسٹارکاسٹ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔ ‘‘
 زرین خان کی اداکاری سے سجی فلم ’پاتال پانی‘ کی شوٹنگ تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رواں ماہ شروع ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK