Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم `  ۲۰۲۳ء  میں عید پر ریلیز ہوگی

Updated: February 09, 2022, 11:51 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم `’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ۲۰۲۳ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم `’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ۲۰۲۳ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔بالی ووڈ فلمساز ساجد نڈیاڈوالا سلمان خان کے ساتھ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ بنا رہے ہیں۔پوجا ہیگڑے سلمان خان کے ساتھ ` فلم میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت فرہاد سمجی کر رہے ہیں۔بزنس تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بتایا ہے کہ سلمان خان اور ساجد نڈیاڈوالا نے `’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کیلئے عید ۲۰۲۳ء کی تاریخ کو مقرر کیا ہے۔ فلم عید ۲۰۲۳ء ویک اینڈ کے دوران بڑے پردے پر ریلیز  ہوگی۔ یہ فلم  خاندانی پس منظر پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ اور بھی کئی اداکار کام کریں گے جو فلم میں ان کے رشتہ داروں کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK