EPAPER
Updated: January 28, 2022, 11:51 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ہیں کیونکہ اگر انہوںنے ان کی مدد نہیں کی ہوتی تو انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں انٹری نہیں ملتی۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ہیں کیونکہ اگر انہوںنے ان کی مدد نہیں کی ہوتی تو انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں انٹری نہیں ملتی۔واضح رہے کہ زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کی شروعات سلمان خان کے ساتھ فلم’ویر‘ سے کی تھی۔ زرین خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ایک دہائی کا وقت ہو گیا ہے لیکن آج بھی وہ اسٹرگل کر رہی ہیں۔ زرین خان نے کہا ’’میں سلمان کی شکر گزار ہوں۔مجھے کبھی بھی فلم انڈسرٹی میں انٹری نہیں ملتی اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے۔سلمان کی وجہ سے میں انڈسٹری کا حصہ بن سکی۔میرا اصل اسٹرگل انڈسٹری میں آنے کے بعد شروع ہوا کیوںکہ اس دوران مجھے یہاں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی۔سلمان خان بہت ہی شاندار انسان ہیں۔وہ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں۔ میں ان کےلئے بوجھ نہیں بننا چاہتی۔میں انہیں چھوٹی چھوٹی چیزوں کےلئے پریشان نہیں کرنا چاہتی۔ سلمان خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اور صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں لیکن میں انہیں پریشان نہیں کرنا چاہتی ہوں۔اگر میں نے ایسا کیا تو میرا اسٹرگل اور محنت دونوں کمزور پڑ جائیںگے۔‘‘ زرین خان نے مزید کہا کہ ’’میں فلموں میں اچھا کام کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے اپنی ایکٹنگ صلاحیت دکھانے کا موقع نہیں دیا گیا۔میرے تعلق سے لوگوں نےالگ طرح کی رائے قائم کر رکھی ہے اور اسی بنیاد پر مجھے اور میری ایکٹنگ کو دیکھا جاتا ہے۔لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے پاس صرف خوبصورت چہرہ ہے۔‘‘