Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرینہ اور سیف ایک ساتھ اسکرین پر

Updated: January 30, 2022, 10:55 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار کیلئے کام کیا ہے۔

Saif Ali Khan and Kareena Kapoor
سیف علی خان اور کرینہ کپور

 بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار کیلئے کام کیا ہے۔ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ٹیلی ویژن کمرشل کی اسکرین پر سامنے آئیں اور اشتہار کا ویڈیو   انسٹاگرام پر شیئر کردیا جس کی بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے بھی تعریف کی۔ رنویر سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بالی ووڈ جوڑی کی مزاحیہ اداکاری پر قہقہہ لگایا اور پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔ ٹی وی کمرشل میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کو کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’’آپ غصے میں ایک دم کرینہ کپور لگتی ہیں۔‘‘ اس موقع پر اسٹارس کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔ خیال رہے کہ کرینہ کپور کے چاہنے والے ان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے منتظر ہیں جس میں کرینہ نے عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور نے فلمساز ایکتا کپور کے ہمراہ پروڈکشن کی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم  ’آدی پُروش‘ کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK