EPAPER
Updated: September 10, 2021, 1:52 PM IST | Agency | Mumbai
معروف ماڈل اور اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم ’بھوت پولیس‘ کے پروموشنل ایونٹ کے لیے ڈیڑھ لاکھ کی ساڑھی پہنی۔یامی گوتم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ہرے اور گلابی رنگ کی بنارسی کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
معروف ماڈل اور اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم ’بھوت پولیس‘ کے پروموشنل ایونٹ کے لیے ڈیڑھ لاکھ کی ساڑھی پہنی۔یامی گوتم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ہرے اور گلابی رنگ کی بنارسی کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے پروموشنل ایونٹ کے لیے اس بنارسی ساڑھی کا انتخاب فیشن ڈیزائنر ایکایا کی ساڑھی کلیکشن سے کیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ ۶۲؍ہزار ۵۰۰؍ روپے ہے۔یامی گوتم اصلی سونے کے زری کےکام والی اس خوبصورت ساڑی اور ہلکے میک اپ میں، جوڑا باندھے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم اس نئی فلم ’بھوت پولیس‘ میں اداکار سیف علی خان، ارجن کپور اوراداکارہ جیکولین فرنانڈس کے ہمراہ نظر آئیں گی جو کہ کل اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی ہاٹ پلس اسٹار پر ریلیز ہوگی۔