EPAPER
Updated: June 05, 2021, 2:32 PM IST | Agency | Mumbai
وویک اوبیرائے بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو لگاتار دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سماجی کاموں میں بھی مصروف رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئےجمع کئے جانے والے ریلیف فنڈ میں انہوں نے مدد کی ہے۔
وویک اوبیرائے بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو لگاتار دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سماجی کاموں میں بھی مصروف رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئےجمع کئے جانے والے ریلیف فنڈ میں انہوں نے مدد کی ہے۔ انہوں نے اس ریلیف فنڈ میں ۲۵؍لاکھ روپے کی مالی امداد کی ہے۔ حال ہی میں ڈاکٹر وویک بِندرا نے آئی ایم آکسیجن ہیومن کے ایک پروگرام کے دوران اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وویک اوبیرائے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور وہ اس کے بارے میں کسی کو بتاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے بہت ہی خاموشی سے آکسیجن ریلیف فنڈ میں ۲۵؍لاکھ روپے کی رقم جمع کروائی ہے۔ وویک اوبیرائے بھی کوشش کررہے ہیں کہ کورونا سے متاثر سبھی افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وہ ان سبھی کوطبی سہولت پہنچانے کیلئے آئی ایم آکسیجن ہیومن سے وابستہ ہوئے ہیں۔ اس مہم کے تحت دہلی میں ۲۰۰؍ بستروں پر مشتمل کووڈ اسپتال قائم کیا ہے۔