EPAPER
Updated: August 08, 2020, 3:04 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سلور اسکرین پر خلا باز کلپنا چاؤلہ (آنجہانی) کا کردار نبھانا چاہتی ہیں ۔وانی ایک بایوپک میں کام کرنا چاہتی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سلور اسکرین پر خلا باز کلپنا چاؤلہ (آنجہانی) کا کردار نبھانا چاہتی ہیں ۔وانی ایک بایوپک میں کام کرنا چاہتی ہے۔ وہ کلپنا چاؤلہ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔ وانی کا کہنا ہے کہ اسکرین پر خلا باز کلپنا چاؤلہ کا کردار نبھانا ان کے لئے باعث فخرکی بات ہوگی۔ وانی کپور نے کہا ’’ دنیا بھر کی خواتین اور خلا باز بننے کا خواب دیکھنے والے کسی بھی شخص کے لئے کلپنا چاؤلہ بہت بڑی رول ماڈل ہیں ، وہ ایک حوصلہ ہیں ، ان کی کہانی کا جشن منایا جانا چاہئےا ور ان کے بارے میں بتایا جانا چاہئے۔ میں واقعی اسکرین پر ان کا کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔ یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔‘‘انہو ں نے کہا ’’کلپناچاؤلہ دیگر نوجوان لڑکیوں کیلئے ایک ترغیب ثابت ہوسکتی ہیں ۔ وہ چھوٹے شہر سے نکل کر ناسا تک پہنچی تھیں اور انہوں نے خلائی سفر کیا تھا۔ یہ فخر کی بات ہے۔‘‘ وانی نے کہا ’’ بطور آرٹسٹ وہ خطرات اٹھانا پسند کریں گی اور بایوپک میں قسمتآزمانا چاہیں گی۔ ‘‘وانی نے مزیدکہا میرے سامنے جو کچھ بھی آیا ہے ، میں نے ان میں سے بہتر انتخاب کرنے کی کوشش کی ہے اور انڈسٹری کے چند بہترین افراد کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت اچھا لگا ہے۔ مجھے مختلف قسم کے کردار نبھانے کے مواقع ملے ہیں ۔