EPAPER
Updated: January 03, 2020, 5:47 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔۲‘کےہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔اروشی نے ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہونے والی تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔۲؍‘ کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔۲‘کےہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔اروشی نے ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہونے والی تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔۲؍‘ کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ حالانکہ ابھی تک ہندی ریمیک فلم کا عنوان نہیں رکھا گیا ہے۔ اروشی نے انسٹاگرام پرایک خوبصورت ویڈیو کے ساتھ اپنے مداحوں کے ہمراہ اس خبر کو شیئرکیا ہے۔ ویڈیو میں انہیں بنارس میں گنگا میں کشتی کی سواری سےلطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈائرکٹر سوسی گنیشن کی اس فلم کی شوٹنگ اسی شہر میں ہوئی ہے۔
اروشی نےلکھا فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے!!فلم ’پاگل پنتی‘ کےبعد اپنے دو ہیروز ونیت کمار اور اکشے اوبرائے کے ساتھ ہدایتکارسوسی گنیشن کی تمل سپرہٹ فلم ’تھروتو پیالے۔۲‘ کے ہندی ریمیک کے لئے میں اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔
اروشی اس فلم میں گلیمرس اوتار میں بالکل بھی دکھائی نہیں دیں گی۔ انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں کہا یہ دوسری مرتبہ ہے جب میں ڈی گلیمر اوتار میں نظر آؤں گی، اس فلم میں مَیں بنارس کی رہنے والی ایک عام سی لڑکی کے کردارمیں ہوں،جسے سوشل میڈیا کی عادت ہے۔ شائقین کومیں ایک نئے روپ میں نظر آؤں گی اور اس فلم سےمیں واقعی میں بہت خوش ہوں۔