EPAPER
Updated: January 13, 2022, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai
ریالٹی شو بگ باس۔۱۵؍ سے بے گھر ہونے وانےعمر ریاض کو کوریو گرافر گیتا کپور کا بیان پسند نہیں آیا ہے۔
ریالٹی شو بگ باس۔۱۵؍ سے بے گھر ہونے وانےعمر ریاض کو کوریو گرافر گیتا کپور کا بیان پسند نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ عمر پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور گیتا نے عمر کے جارحانہ رویہ کو ان کے پیشے سے جوڑتے ہوئے بیان دیاتھا۔اس کا جواب عمر ریاض نے انسٹاگرام لائیوکے دوران دیا۔عمر نے کہا ’’لوگوں کو میرا رویہ جارحانہ لگا ہوگا۔مجھے جارح کہا گیا لیکن میں ایک پُر سکون رہنے والا انسان ہوں۔بگ باس کے گھر میں جب ٹاسک نہیں ہوتے تھے تو پُرسکون ہی رہتا تھا۔ٹاسک ملنے پر ہر کوئی اسے جیتناچاہتا ہے اور گھر سے بے گھر ہونے کے ڈر سے شدت کے ساتھ اُس ٹاسک کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن شو کے دوران ٹاسک کو مکمل کرنے کی میری شدت کو میرے پیشے سے جوڑنا صحیح نہیں ہے۔ویسے میں نے سوچا نہیں تھا کہ مجھے اتنا سپورٹ ملے گا۔مجھے لگا تھا کہ ایک مہینا ہی گھر کے اندر رہ پاؤں گا۔میں روزانہ خود کو تیار کرتا تھا کہ کھیلنا ہے۔جتنا میرے بھائی عاصم کو اس شو کے بعد شہرت ملی ہے اسے دیکھتے ہوئے کہوں گا کہ ایسا موقع زندگی میں ایک بار ملتا ہے۔‘‘ عمر ریاض نے مزید کہا کہ ’’ میں ہر روز اپنا بہترین کرنے کےلئے محنت کرتا تھا۔ویسے بھی میں سپر اسٹار نہیں بننا تھا کہ بگ باس کے بعد مجھے بڑی فلمیں ملیں گی اور میں کوئی اسٹار بن جاؤں گا۔میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میری کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ میں اپنے پیشے میں آگے بڑھوں اور ترقی حاصل کروں۔میں صرف یہ چاہتا تھا کہ لوگ مجھے پہچانے اور جانے کہ میں کیساانسان ہوں۔میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا میں اپنے بھائی کی طرح لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتا ہوں۔‘‘