EPAPER
Updated: December 29, 2021, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ کیرتی شاہ اور کیرتی کلہاری کی ویب سیریز ’ہیومن‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیاہے۔ کیرتی نے خود بھی سوشل میڈیا پر ٹریلیر کو شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کیرتی شاہ اور کیرتی کلہاری کی ویب سیریز ’ہیومن‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیاہے۔ کیرتی نے خود بھی سوشل میڈیا پر ٹریلیر کو شیئر کیا ہے۔ یہ ہندوستان میں منشیات سے متعلق معاملوںپر مبنی میڈیکل تھریلر ویب سیریز ہے جسے ۱۴؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’ہاٹ اسٹار ‘ پر ریلیز کیا جائےگا۔ اس سیریز میں شیفالی ا ور کیرتی کے علاوہ وشال جیٹھوا، رام کپور، سیمابسواس، آدتیہ شریواستو اور موہن اگاشو جیسے اداکار موجود ہیں۔ ویب سیریز کیلئے ڈائریکشن کی ذمہ داری وپل امرت لال شاہ اور موجیج سنگھ نے نبھائی ہے جنہیں اس کی کامیابی کا مکمل یقین ہے۔