EPAPER
Updated: February 19, 2021, 11:15 AM IST | Agency | Mumbai
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر اب زیادہ سے زیادہ سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنےحالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے ہیرونمبروَن گووندا کی بیٹی ، ٹینا آہوجا نے اقربا پروری پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے کبھی کوئی پروفیشنل مدد نہیں لی ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر اب زیادہ سے زیادہ سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنےحالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے ہیرونمبروَن گووندا کی بیٹی ، ٹینا آہوجا نے اقربا پروری پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے کبھی کوئی پروفیشنل مدد نہیں لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تمام فلمیں اپنی قابلیت کی بنیاد پر ملیں۔ لہٰذا انہیں’ نیپو کڈ ‘نہیں کہا جاسکتا۔
’مجھےاپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر فلمیں ملیں‘
انٹرویو میں ٹیناآہوجا نے کہا کہ گووندا نے ان کیلئے فلم کاآفر لانے کیلئے کبھی اپنا حوالہ نہیںدیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ اقربا پروری ہوتی تو اب تک وہ۳۰ ؍ سے۴۰؍فلمیں سائن کرلیتی۔ ٹینا نے کہا کہ’’ یہ وہ واحد کام ہے جو اب تک پاپا نے نہیں کیا اور میں نے بھی کبھی ان پر ان کا حوالہ پیش کرنے کیلئے زور نہیں ڈالا ۔ تاہم ، ان دنوں جب مجھے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے ، تو وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔‘‘
’مجھے نیپو کڈ نہیں کہا جاسکتا‘
ٹینا نے کہا کہ’’مجھے خود ہی تمام آفرز موصول ہو ئے ہیں۔ میرے والد نے اس میں کبھی میری طرف سے کوئی سفارش نہیں کی ۔ میں جو بھی کام کر رہی ہوں انہیں ہر چیز کی اطلاعات ملتی ہیںلیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ میرے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔ پاپا نے کبھی کسی سے مجھے فلم میں شامل کرنے کے لئے نہیں کہا ، لہٰذا مجھے نیپو کڈ نہیں کہا جاسکتا۔‘‘ ٹینا نے کہا کہ گووندا ان کے لئے ایک فلم کی تیاری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر ٹینا سے یہ بات کہی ہے۔ ٹینا نے کہا کہ پاپا ہمیشہ میرے کام میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔ امید ہےکہ ہم آئندہ کسی فلم میں ساتھ کام کرسکتے ہیں۔