Inquilab Logo Happiest Places to Work

 ٹائیگر شراف شوٹنگ کے دوران زخمی

Updated: December 24, 2021, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع خود ٹائیگر شروف نے دی ہے۔

Tiger Shroff .Picture:INN
ٹائیگر شراف۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع خود ٹائیگر شروف نے دی ہے۔  اداکار نے فلم کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ  ٹائیگر شروف ان دنوں برطانیہ میں فلم ’’گنپت‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں سیٹ پر ان کے ساتھ ایک چھوٹا ساحادثہ پیش آیا ہے۔ شوٹنگ کے دوران وہ خود کو زخمی کروابیٹھے ہیں۔ حادثے میں ٹائیگر شروف کی آنکھ  متاثر ہوئی ہے۔ ٹائیگر شروف نے اپنی زخمی آنکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی آنکھ کے گرد نیل پڑا ہو اہے اور آنکھ سوج کر لال ہورہی ہے۔ تاہم ٹائیگر نے تفصیل نہیں بتائی کہ ان کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا۔واضح رہے کہ فلم ’’گنپت‘‘ میں ٹائیگرشروف کے ہمراہ اداکارہ کیرتی سینون اور ایلی ایورام مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار وکاس بہل ہیں۔ اس ایکشن سے بھرپور فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہے۔ یاد رہے کہ ٹائیگر شروف عام طور پر  اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوئی نہ کوئی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔  حال ہی میں انہوں نے ’کبھی خوشی کبھی غم ‘ کی ریلیز کو ۲۰؍ سال مکمل ہونے پر اس فلم کا کرینہ کپور پر فلمایا گیا ایک گانا شیئر کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا  تھا’’ یہ وہ گانا ہے جسے میں نے پہلی بار یہ معلوم کرنے کیلئے دیکھا تھا کہ ڈانس کیسے کیا جاتا ہے۔‘‘   ٹائیگر اس سے پہلے بھی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے  پر اپنا ویڈیو شیئر کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK