EPAPER
Updated: December 29, 2021, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai
شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر کی اداکاری سے سجی فلم ’جرسی‘ اپنے طے شدہ وقت پر ۳۱؍ دسمبر کو ریلیز نہیں ہوسکےگی۔
شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر کی اداکاری سے سجی فلم ’جرسی‘ اپنے طے شدہ وقت پر ۳۱؍ دسمبر کو ریلیز نہیں ہوسکےگی۔ ملک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اس کی ریلیز کو ملتوی کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ فلم ’۸۳‘ کی طرح یہ بھی اسپورٹس ڈراما فلم ہے تاہم یہ فلم ’۸۳‘کی طرح بایو پک نہیں ہے۔ فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کے تعلق سے ’جرسی‘ کے فلمسازوں کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’موجودہ حالات اور کورونا سے متعلق پابندیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم نے تھیٹروں میں اپنی فلم جرسی کی ریلیز کو ملتوی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم جنوبی ہند کی کامیاب فلم کا ری میک ہے۔