EPAPER
Updated: December 02, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai
شاہدکپور کی فلم جرسی کا نیا پوسٹر سبھی کو پسند آئے گا۔ فلم کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اس کی ریلیز ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۱ء کو کی جائے گی۔ اس کی ریلیز کو اب ۲۹؍دن باقی ہیں۔
شاہدکپور کی فلم جرسی کا نیا پوسٹر سبھی کو پسند آئے گا۔ فلم کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اس کی ریلیز ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۱ء کو کی جائے گی۔ اس کی ریلیز کو اب ۲۹؍دن باقی ہیں۔ شاہد کپور کی فلم جرسی کا شائقین کو بہت انتظار ہے اور اب اس ماہ کے آخر میں یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ فلم ’کبیر سنگھ ‘ کے بعد شاہد کپور کی بڑے پردے پر واپسی ہونے والی ہے۔ فلمسازوں نے اس کا نیا پوسٹر جاری کرکے جرسی کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع کردی ہے۔ جرسی کے نئے پوسٹر میں باپ بیٹے کے رشتے پر زور دیا گیا ہے جو فلم میں نظر آئے گا۔ سبھی کے دلوں کو چھو لینے والے پوسٹر میں ارجن، جو شاہد کپور کا کردارہے ، اپنے بیٹے کٹو (رونیت کامرا نے ادا کیاہے) کے جوتے کی ڈوری باندھتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ارجن اور کٹو کے درمیان ایک مضبوط رشتہ کی علامت یہ پوسٹر فلمی شائقین کو بہت پسند آئے گا۔ فلم کی کہانی ایک ناکام کرکٹر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کی جرسی خریدنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ ایک خام، متعلقہ اور سچی کہانی، جرسی انسانی روح کا جشن ہے۔ آپ کو خوابوں کی طاقت پر یقین دلانے کے لیے یہ فلم آپ کو اپنی نشست پر بٹھانے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں مرونال ٹھاکر بھی پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ تجربہ کار اداکار پنکج کپور اس فلم میں کرکٹ کوچ کے طور پر نظر آئیں گے جو بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔ الو اروند کی پیش کردہ اس فلم کی ہدایتکاری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز گوتم تیننوری نے کی ہے، جنہوں نے اصل تیلگو فلم ’جرسی‘ کی ہدایت کاری بھی کی ہے اوراس فلم کے فلمساز امن گل، دل راجو اور ایس ناگا وامسی ہیں۔