EPAPER
Updated: March 05, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ’سائنا‘ کا پہلا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔ پرینیتی چوپڑا ان دنوں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی سوانح’سائنا‘ میں کام کررہی ہیں۔اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیاگیاہے
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ’سائنا‘ کا پہلا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔ پرینیتی چوپڑا ان دنوں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی سوانح’سائنا‘ میں کام کررہی ہیں۔اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیاگیاہے،۳۰؍سیکنڈ کے ٹریلر کے آخر میں پرینیتی کی جھلک نظر آئی اوران کا ایک ڈائیلاگ بھی، ’’سامنے کوئی بھی ہو، میں تو بس مار دوں گی۔‘‘ امول گپتے کی ہدایت میں بنی یہ فلم۲۰۱۹ءسے زیربحث ہے۔پہلے خیال تھا کہ اس فلم میں شردھا کپور مرکزی کرداراداکرسکتی ہیں لیکن بات نہیں بن پائی ۔ بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئےکاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس فلم کا پریمیرسنیماگھروں میں ۲۶؍مارچ کو ہوگا۔