Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیف علی خان کی ہاررکامیڈی فلم’بھوت پولیس‘ کی پہلی جھلک جاری

Updated: July 06, 2021, 11:59 AM IST | Mumbai

 بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی فل ’بھوٹ پولیس‘سے ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں وہ وبھوتی کا کردار نبھائیں گے۔

Poster of Saif Ali Khan`s movie `Bhoot Police`.Picture:INN
سیف علی خان کی فلم ’بھوت پولیس‘ کا پوسٹر۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی فل ’بھوٹ پولیس‘سے ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں وہ وبھوتی کا کردار نبھائیں گے۔ ان کی پہلی جھلک کوان کی بیوی کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ فلم جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم (ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار وی آئی پی) پر ریلیز کی جائے گی۔  سیف علی خان کی پہلی جھلک کے بارے میں بات کریں توسیاہ لباس میں ملبوس اپنے گلے میں مالا  پہنے ہوئے اور ہاتھوں میں ایک عجیب و غریب چھڑی پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کے چہرے پر شاطرانہ مسکراہٹ ہے۔ اس اعلان کے بعد سیف علی خان ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔ ان کے مداح بے تابی سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔
فلم میں سیف کے علاوہ  یامی گوتم بھی ہیں
 ہارر کامیڈی فلم ’بھوت پولیس‘کی ریلیز کے لئے طویل انتظارکیا گیا تھا۔ اس میں سیف علی خان کے علاوہ یامی گوتم ، جیکلین فرنانڈس اور ارجن کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ہماچل پردیش ، ممبئی اور راجستھان کےجیسلمیرمیں کی گئی ہے۔ ہارر کامیڈی فلم کی ہدایتکار پون کرپلانی کررہےہیں جو اس سے قبل راگنی ایم ایم ایس اور فوبیا نامی فلمیں بنا چکے ہیں۔
’آدی پرُش‘ میں سیف راون کا کردار ادا کریں گے
 اس فلم کے علاوہ سیف علی خان تاریخ واقعات پر مبنی ڈرامائی فلم ’آدی پرش‘میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم ’رامائن‘ کو دیگر انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے، جس میں تیلگو اداکار پربھاس بھگوان رام کےکردار میں نظر آئیں گے جبکہ سیف نے راون کا کردار ادا کیاہے۔ اس میں کریتی سنون نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
سیف’بنٹی اور ببلی۲‘ میں بھی نظر آئیں گے
 سیف علی خان ’بنٹی اور ببلی۲؍‘میں بھی نظر آئیں گے۔ وی شرما کی ہدایتکاری میںبننے والی فلم کی دوسری قسط میں اداکار سیف علی خان کے ساتھ رانی مکھرجی، ورون، سدھانت چترویدی اور شروری واگھ کی دوسری قسط ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK