EPAPER
Updated: June 30, 2021, 3:01 PM IST | Agency | Mumbai
شاہ رخ خان کی چند مشہور فلموں میں’کل ہونہ ہو‘ بھی شامل ہے۔ حالانکہ شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریٹی زنٹا اہم رول میں تھے لیکن نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پریٹی کے بھائی بہن کا کردار ادا کرنے والے جیا اور شیو کو بھی عوام نے پسند کیا تھا جس کا کردار جھنک شکلا اور اتیت نائک نے ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان کی چند مشہور فلموں میں’کل ہونہ ہو‘ بھی شامل ہے۔ حالانکہ شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریٹی زنٹا اہم رول میں تھے لیکن نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پریٹی کے بھائی بہن کا کردار ادا کرنے والے جیا اور شیو کو بھی عوام نے پسند کیا تھا جس کا کردار جھنک شکلا اور اتیت نائک نے ادا کیا تھا۔ ان دونوں نے دیگر کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ جبکہ جھنک شکلا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ آرکیولوجسٹ بن چکی ہیں اور اتیت نائک بھی اداکاری سے دور ہیںاور کیمرے کے سامنے کی جگہ کیمرے کے پیچھے رہنے کو ترجیح دہ رہے ہیں۔ جی ہاں ’کل ہو نہ ہو‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنےوالےاتیت نائک اب ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی (ڈی او پی) بن گئے ہیں۔اتیت نے بالی ووڈ کی کئی مقبول ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔انہوں نے اپنے کرئیر کیلئے پیشہ ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیںکیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ انسٹا گرام پر ان کی ایک تصویر سے ظاہر ہوجاتاہےکہ وہ اپنے کام سے بہت پیار کرتے ہیں۔ان کے بائیو ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی/سنے میٹوگرافر اور ۲؍کتوں کے سرپرست ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال ہی ڈاکٹر اکشدا کدم نائک کے ساتھ شادی کی ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۴ء میں کولمبیا سے گریجوئیشن کیا تھا۔ ان کے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ پروجیکٹس بشمول اشتہارات، ڈجیٹل اسٹریمنگ سیریز جس میں کالے دھندے اور سیکس، ڈرگس اینڈ تھیٹر شامل ہیں۔ان کے دیگر پوسٹ میں ان کے دوستوں، اہل خانہ اور ان کے کتوں کی تصاویر شامل ہیں۔اتیت نے اپنے بچن میں کئے گئے فلم کے رول کے کردار میںان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے فلم کل ہونہ ہو سے شاہ رخ خان اورپروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ سین کے پیچھے کی اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ’مجھ سے دوستی کرو گے‘ ، ’کل ہو نہ ہو‘ ، ’آبرا کا ڈابرا‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنا نام بنانے والے اتیت نے گزشتہ برس ہی شادی کی تھی۔