EPAPER
Updated: October 11, 2021, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai
ٹی سیریز اور کلر یلو پروڈکشن نے ورسٹائل اداکار آیوشمان کھرانا کو انیرودھ ایّر کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی اگلی فلم ایکشن ہیرو میں شامل کیا ہے۔ یہ ایکشن اسٹائل میں آیوشمان کی پہلی فلم ہوگی۔
ٹی سیریز اور کلر یلو پروڈکشن نے ورسٹائل اداکار آیوشمان کھرانا کو انیرودھ ایّر کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی اگلی فلم ایکشن ہیرو میں شامل کیا ہے۔ یہ ایکشن اسٹائل میں آیوشمان کی پہلی فلم ہوگی۔ یہ لینس کے سامنے اور پیچھے ایک فنکار کے دونوں سفرکی کہانی بیان کرتی ہے۔ فلم اپنے ایکشن اور طنزو مزاح سے ناظرین کو مسحور کردے گی۔ فلم کا اعلان کرتے ہوئے پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمارنے کہا’’آیوشمان اس فلم میں ایکشن ہیرو کے کردار کیلئے بالکل فٹ ہیں۔ یہ ٹی سیریز اور آیوشمان کے مابین چوتھا پروجیکٹ ہے جو اس میں شامل ہر ایک کے لیے اور بھی خاص ہوجاتا ہے۔‘‘ ایکشن ہیرو کے بارے میں آیوشمان نے کہا’’میں تیسری بار آنند سر کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں اور میں ایکشن ہیرو کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے اپنے ٹریک ریکارڈ کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ میں بھوشن جی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ کلر یلو اور ٹی سیریز میرے لیے دوسرے گھر کی طرح ہیں۔ مجھے فوراً ایکشن ہیرو کا اسکرپٹ پسند آیا۔ یہ تازہ ہے اور اس میں سنیما کی تمام خوبیاں ہیں جن کے لیے میں جانا جاتا ہوں۔ ‘‘ فلم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے پروڈیوسر آنند ایل رائے نے کہا’’یہ پہلی بار ہے جب ہم اس طرز کی فلم بنارہے ہیں ، یہ تیسری بار ہے جب ہم آیوشمان کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔ ا ن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے اور میں فلم کو فلور پر جاتا ہوا دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ ‘‘