EPAPER
Updated: May 23, 2020, 4:59 AM IST | Mumbai
سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ۹۰ء کے عشرے کی تصویر جاری کی ہے۔ سنیل شیٹی اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اَپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔
سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ۹۰ء کے عشرے کی تصویر جاری کی ہے۔ سنیل شیٹی اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اَپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو لطف اندوز بھی کرتےہیں ۔ سنیل شیٹی نے ۹۰ء کے عشرے کی اپنی ایک بغیر شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں انہیں کلرفل پینٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ہاتھوں کے عضلات کی ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے لکھا ’’یہ ۹۰ء کے عشرے کی تصویر ہے۔‘‘ سنیل نےکی تصویر پر سمیرا ریڈی نے لکھا ’’اوہ مائی گاڈ، سپر ہاٹی۔‘‘ دوسری جانب پرتیک ببر نے ان کیلئے کنگ والا ایموجی بنایا۔ اس کے علاوہ سنی سنگھ نے لکھا کہ آپ ہی اصلی ہی مین ہیں ۔ سو فیصد نیچرل۔ واقعی آپ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں ۔