EPAPER
Updated: June 24, 2020, 2:07 PM IST | Mumbai
مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹویٹرکا پروفائل بند کرنے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچاکیوں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرہونے والی منفی باتوں کے بغیرزیادہ خوش ہیں
مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹویٹرکا پروفائل بند کرنے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچاکیوں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرہونے والی منفی باتوں کے بغیرزیادہ خوش ہیں۔ ’دبنگ‘ اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ مائیکروبلاگنگ سائٹ کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور انسٹا گرام اکائونٹ کے کمنٹ سیکشن کو بھی ڈی ایکٹی ویٹ کررہی ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کے ٹویٹر پر ایک کروڑ ۶۰؍لاکھ سے زیادہ فالوئرس تھے۔سوناکشی نے کہا ’’آپ کی منفی سوچ سے مجھے یا میری زندگی میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ ۶۰؍لاکھ افراد سے پیچھا چھڑالیاہے جنہیں میں نے گزشتہ ۱۰؍سال میں حاصل کیا تھااور اب میں اچھا محسوس کررہی ہوں۔‘‘انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کی سرخی انہوں نے لگائی ہے کہ ’’میں ان تمام نفرت کرنے والوں کیلئے ڈھیر سارا پیار اور صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔ یا تو وہ چاہیں تو اسی طرح اپنی نفرت جاری رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اب وہ مجھ تک نہیں پہنچے گی۔‘‘۳۳؍سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ ٹویٹر سے دوررہنامیرے لئے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ کچھ لوگ اس طرح جشن منارہے ہیں ۔