EPAPER
Updated: December 15, 2021, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai
یہ فلم معاشرے میں موٹاپےکےپرانے تصورات پر سوال اٹھاتی ہے جسے بہت مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے
سوناکشی سنہا، ہما قریشی کی اداکاری سے سجا پروجیکٹ۲۰۲۲ء کے موسم گرما میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس میں ظہیر اقبال اور مہت راگھویندر بھی نظر آئیں گے۔سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی اداکاری والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کا بہت انتظار کیا جا رہا تھا، اب طویل انتظار کے بعد آخر کار ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے ہلکے پھلکے مزاح پرمبنی اس فلم کو سترام رمانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یہ فلم معاشرے میں موٹاپےکےپرانے تصورات پر سوال اٹھاتی ہے، جسے بہت مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ لندن اور نئی دہلی میںکی گئی ہے۔
فلم ڈبل ایکس ایل دو پلس سائز خواتین کی دل کو چھولینے والی کہانی ہے، ایک کا تعلق اتر پردیش سے ہے تودوسری کا نئی دہلی کی چکاچوند کردینے والی اورگلیمرس دنیا سے۔وہ ایک ایسے معاشرے سے لڑ رہی ہیں جہاں عورت کی خوبصورتی اور کشش اس کی سائز پر منحصر ہے۔فلم کا خیال مدثر عزیز نے ہی پیش کیا ہے اور فلم کی اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی تیار کی ہے۔
سوناکشی سنہا اور ہما، جنہیں اکثر ان کے سائز کے لیے ٹرول کیا جاتا رہا ہے، دونوںبظاہر اس فلم کے لیے بہترین انتخاب تھے۔ ڈبل ایکس ایل میں ظہیر اقبال (جو آخری بار نوٹ بک میں دیکھے گئے تھے) بھی ہیں اور تمل سنیما کے نوجوان اورپُر جوش اداکار مہت راگھویندر نے اس فلم کے ساتھ ہندی سنیما میں قدم رکھا ہے۔ڈبل ایکس ایل ۲۰۲۲ء کے موسم گرما میں ریلیز کی جائے گی۔گلشن کمار، ٹی سیریز، واکاؤ فلمز کا یہ پروجیکٹ مدثر عزیز اور ٹی سیریز فلمز کے اشتراک سے پیش کیا جائے گا۔